مدرسہ معہدالابرار خان آٹو نگر بھینسہ کے تین طلبہ نے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن مجید سنائی
بھینسہ 14/فروری (پٹریاٹک ویوز) مدرسہ معہدالابرار خان آٹو نگر بھینسہ کے تین طلبہ جن میں شیخ عابد ولد شیخ مشتاق صاحب بھینسہ ، سید افنان ولد سید انور صاحب ، محمد سعد ولد محمد سلیم صاحب مرحوم بھینسہ نے ایک ہی نشست میں مکمل قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل کی جس کا آغاز کل یعنی 13 فروری بروز جمعرات بعد نماز مغرب سے مسجد مدار خان احاطہ مدرسہ معہدالابرار میں عمل میں آیا جس کا اختتام بعد نماز جمعہ عمل میں آیا اس مجلس میں بھینسہ و اطراف کے مختلف علماء اکرام اور مسلمانوں جن میں حافظ محمد رفیق صدر مدرس دارالعلوم جامعہ عربیہ بھینسہ ، مفتی اطہر اللہ خان قاسمی کوبیر ، مولانا قاسم حسامی مدھول ، مفتی شہباز نواز قاسمی بھینسہ اپنے اساتذہ کے ہمراہ جن میں حافظ خیر الدین ، مولانا یونس قاسمی ، حافظ مجیب ، حافظ فیروز ، مفتی عرفان قاسمی ، مولانا امجد خان و دیگر نے شرکت کرکے طلبہ کا قرآن مجید سنا اور ہمت افزائی کی جبکہ فیض اللہ خان ٹاؤن صدر مجلس نے تین خوش نصیب طلبہ کو تہنیت پیش کرتے ہوئے قرآن مجید کا تحفہ دیا حافظ منیر الدین مقامی صدر صفا بیت المال نے انعامات سے نوازا اس مجلس میں مدرسہ ھذا کے علما جن میں صدر مدرس حافظ سید عبداللطیف ، مولانا محمد ریاض الدین قاسمی ، مولانا محمد سلمان قاسمی ، مولانا عبدالرافع قاسمی ، حافظ سید عرفان ، مفتی ذیشان ، مفتی غوث ، حافظ سید کلیم سماج کارکن کے علاوہ بھینسہ شہر و اطراف کے کئی نوجوانوں نے شرکت کی اس موقع پر مفتی عبدالغنی قاسمی ناظم مدرسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قران مجید اللہ تبارک و تعالی کا کلام ہے اس کی حفاظت کا کام اللہ نے ہر دور میں اپنے منتخب اور چنندہ بندوں سے لیا ہے جس کا ایک مظاہرہ آج ہم دیکھ رہے ہیں مجلس کا اختتام مفتی عبدالغنی قاسمی ناظم مدرسہ معہدالابرار کی رقت انگیز دعا پر عمل میں آیا۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































