مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول میں ریاضی کیلنڈر 2025 کا افتتاح

حیدرآباد30 نومبر (پٹریاٹک ویوز) مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول واقع مصطفی نگر فلک نما حیدرآباد میں ریاضی کیلنڈر 2025 کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کیلنڈر کی رونمائی ادارے کے بانی مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی کے دستِ مبارک سے عمل میں آئی۔
تقریب میں ادارے کے ناظم مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی، صدر مولانا قطب الدین رحمانی اور ناظمِ تعلیمات مولانا محمد مجیب الرحمن بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مقررین نے کیلنڈر کے اجر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ادارے کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔
مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی نے کہا کہ یہ کیلنڈر ادارے کی سالانہ سرگرمیوں کو ترتیب دینے اور اساتذہ، طلبہ، اور والدین کو آسانی فراہم کرنے کے لیے شائع کیا گیا ہے۔تقریب کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں ادارے کی مزید کامیابیوں اور طلبہ کی ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔