منگل 7 رمضان 1447هـ
#تلنگانہ

خیرت آباد حلقہ میں سب سے بڑے G+2 ملٹی پرپز فنکشن ہال کا افتتاح

حیدرآباد، 23 جنوری 2026:
خیرت آباد اسمبلی حلقہ کے این بی ٹی نگر میں سب سے بڑے G+2 ملٹی پرپز فنکشن ہال کا افتتاح جمعہ کے روز ضلع انچارج وزیر پونم پربھاکر اور گریٹر حیدرآباد کی میئر گدوال وجے لکشمی کے ہاتھوں انجام پایا۔ یہ شاندار ہال 10 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔
اس افتتاحی تقریب میں ریاستی حکومت کے مشیر کے کیشو راؤ، رکن پارلیمنٹ انیل کمار یادو، ایم ایل سی بالمور وینکٹ، ڈپٹی میئر موتھے شری لتا شو بھن ریڈی، جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن، زونل کمشنر پریانکا اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ حیدرآباد کے ایک قیمتی اور اہم علاقے میں اس طرح کا وسیع و عریض ملٹی پرپز فنکشن ہال تعمیر ہونا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہال غریب اور متوسط طبقے کے افراد کی شادیوں، خواتین تنظیموں کی میٹنگز، سرکاری پروگراموں اور طلبہ کی سرگرمیوں کے لیے بے حد مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے میئر گدوال وجے لکشمی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ کئی مشکلات کے باوجود اس منصوبے کو مکمل کرنا قابلِ تعریف ہے اور یہ ان کی عوامی زندگی کی ایک یادگار کامیابی ہے۔ اس موقع پر وزیر نے میئر کو شال اوڑھا کر تہنیت بھی پیش کی۔
وزیر نے ریاستی حکومت کی فلاحی اسکیموں جیسے راشن کارڈز، باریک چاول کی فراہمی، مفت گھریلو بجلی، خواتین کے لیے مفت آر ٹی سی سفر اور بلا سود قرضوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ کے وژن کے تحت حیدرآباد کی ترقی مزید تیز ہوگی۔
میئر گدوال وجے لکشمی نے کہا کہ این بی ٹی نگر G+2 ملٹی پرپز فنکشن ہال دس سالہ جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ عوامی حکومت کے تحت 10 کروڑ روپے کی لاگت سے تمام سہولتوں سے آراستہ یہ شاندار ہال تعمیر کیا گیا ہے، جو سماجی، سرکاری، خواتین اور طلبہ کے پروگراموں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کا مقصد گریٹر حیدرآباد میں 15 لاکھ خواتین کو سیلف ہیلپ گروپس سے جوڑنا اور انہیں ہنر مندی کے ذریعے معاشی طور پر خود مختار بنانا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بنجارہ ہلز ڈویژن میں حال ہی میں 10 کروڑ روپے سے سی سی سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں۔
رکن پارلیمنٹ انیل کمار یادو نے کہا کہ یہ ملٹی پرپز فنکشن ہال غریب، متوسط طبقے اور خواتین کے لیے نہایت مفید ہوگا اور حیدرآباد کی بستیوں میں اس نوعیت کا اتنا بڑا ہال پہلی بار قائم ہوا ہے۔
ڈپٹی میئر موتھے شری لتا شو بھن ریڈی نے کہا کہ بنجارہ ہلز ڈویژن کے این بی ٹی نگر میں اس قدر بڑے فنکشن ہال کا افتتاح باعثِ مسرت ہے اور انہوں نے اس منصوبے کے لیے خصوصی دلچسپی لینے پر میئر گدوال وجے لکشمی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں سے وہ دونوں بہنوں کی طرح مل کر گریٹر حیدرآباد کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہیں۔

خیرت آباد حلقہ میں سب سے بڑے G+2 ملٹی پرپز فنکشن ہال کا افتتاح

بی آر ایس کے سینئر قائد کے

خیرت آباد حلقہ میں سب سے بڑے G+2 ملٹی پرپز فنکشن ہال کا افتتاح

مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم کا تیسواں عظیم

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے