تلنگانہ بھون میں کے ٹی آر کی پریس میٹ — حکومت پر سنگین الزامات
حیدرآباد 23اکٹوبر (پٹریاٹک ویوز) تلنگانہ بھون میں منعقدہ پریس میٹ میں کے ٹی آر نے کانگریس حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بدعنوانی، مافیا راج اور گن کلچر عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے دور میں تلنگانہ بھر میں رشوت، غیر قانونی ٹرانزیکشنز اور وزراء کے درمیان کمیشن کی تقسیم عام بات بن گئی ہے۔
کے ٹی آر نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو ریاست کی تاریخ کا "سب سے کمزور وزیر اعلیٰ” قرار دیا اور کہا کہ “جب ایک وزیر پر الزامات عائد ہوں اور وزیر اعلیٰ خاموش رہے تو یہ شرمناک بات ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں داندوپالیہ مافیا کی طرح حکومت چل رہی ہے جہاں افسران کو دباؤ میں لاکر غلط فیصلے کروائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کو غیر قانونی کاموں کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کئی افسران نے VRS لے لیا ہے۔
کے ٹی آر نے کہا کہ “وزراء خود بدعنوانی میں ملوث ہیں، ٹنڈرز کی تقسیم، کمیشن اور گن کلچر کے ذریعہ ریاست کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا گھر خود ‘سیٹلمنٹ سینٹر’ بن چکا ہے۔”
انہوں نے پولیس محکمے سے سوال کیا کہ جب ریاست میں کاروباری افراد کو بندوق دکھا کر دھمکایا جا رہا ہے تو پولیس کیوں خاموش ہے؟
کے ٹی آر نے بی جے پی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ “ریاست میں کانگریس اور بی جے پی کی جوائنٹ وینچر حکومت چل رہی ہے۔ بی جے پی قائدین، حتیٰ کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ تک، تلنگانہ کے حالات پر خاموش ہیں۔”
آخر میں کے ٹی آر نے کہا کہ “کانگریس حکومت نے 100 دن میں عوام کو ترقی کے بجائے دھوکہ دیا ہے۔ ریاست میں انتظامیہ نہیں، صرف بدعنوانی اور انتشار ہے۔”
جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کے دوران HYCسلمان کی بی آر ایس میں شمولیت
جوبلی ہلز ضمنی انتخابات کے موقع پر HYC فاؤنڈر اور سوشل ایکٹیوسٹ سلمان خان نے تلنگانہ بھون میں بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
پارٹی کے ورکنگ پرسیڈنٹ کے ٹی آر نے سلمان خان کو گلابی کھنڈوہ پہناتے ہوئے پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
کے ٹی آر نے کہا کہ سلمان خان جیسے سماجی کارکنوں کی شمولیت سے پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی اور عوامی مسائل کے حل میں نئی توانائی پیدا ہوگی۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































