ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

سیرسلہ کے نتنوں کے مسائل پر کے ٹی آر کی بھٹی وکرمارک کو مکتوب

حیدرآباد (نامہ نگار) – سیرسلہ کے ایم ایل اے و سابق وزیر کے ٹی آر نے ریاستی ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مالیات و توانائی ملّو بھٹی وکرمارک کو ایک تفصیلی مکتوب روانہ کرتے ہوئے سیرسلہ کے پاور لوم مزدوروں کو درپیش سنگین مسائل پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ پاور لوم مزدوروں پر عائد 35.48 کروڑ روپے کے بیک بلنگ بقایاجات کو معاف کیا جائے اور 101.77 کروڑ روپے کی سبسڈی فی الفور جاری کی جائے۔ بصورت دیگر سیرسلہ کے نتنوں کو خودکشیوں کے سوا کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سیرسلہ پاور لوم صنعت کے لیے مشہور ہے، جہاں تقریباً 25 ہزار پاور لوم چل رہے ہیں۔ ماضی میں بَتکماں ساڑی اسکیم کے ذریعہ نتنوں کو روزگار اور باقاعدہ آمدنی کا موقع ملا تھا، لیکن موجودہ حالات نے مزدوروں کو پھر سے خودکشیوں کی طرف دھکیل دیا ہے۔

کے ٹی آر نے مزید وضاحت کی کہ کُٹیری صنعت کے زمرہ میں 50 فیصد برقی رعایت حاصل کرنے والے کئی یونٹس آگاہی کی کمی کی وجہ سے ایس ایس آئی (SSI) کے طور پر رجسٹر ہوئے، جس کے نتیجہ میں وہ انڈسٹری-3 کیٹگری میں آگئے۔ ہائی کورٹ احکامات کے تحت ان پر 127 ایس ایس آئی یونٹس اور 191 دیگر یونٹس پر جملہ 35.48 کروڑ روپے بقایا جات عائد ہوئے ہیں، جسے مزدور ادا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔

مزید برآں، پاور لومز کے لیے حکومت کی جانب سے بقایا 101.77 کروڑ روپے سبسڈی کی عدم اجرائی کی وجہ سے سیرسلہ کوآپریٹو الیکٹرک سپلائی سوسائٹی (CESS) شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ہے اور ٹی جی این پی ڈی سی ایل کو برقی خرید کے اخراجات بھی ادا نہیں کر پا رہی ہے۔

کے ٹی آر نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارک سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری مداخلت کرتے ہوئے بقایا جات معاف کیے جائیں اور سبسڈی کی رقم جاری کی جائے تاکہ سیرسلہ کے نتنوں کی زندگیاں اجیرن نہ ہوں اور ان کے گھروں میں دوبارہ روشنی آئے۔

سیرسلہ کے نتنوں کے مسائل پر کے ٹی آر کی بھٹی وکرمارک کو مکتوب

23 اگست 2025

سیرسلہ کے نتنوں کے مسائل پر کے ٹی آر کی بھٹی وکرمارک کو مکتوب

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کی تیاریاں، اے

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے