جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کی تیاریاں، اے آئی سی سی انچارج کی وزراء و قائدین کے ساتھ کلیدی نشست
حیدرآباد (نامہ نگار) – جوبلی ہلز ضمنی انتخاب کے سلسلے میں اے آئی سی سی انچارج سکریٹری وشوناتھن پیرومال نے حلقہ انچارج وزراء پوننم پربھاکر، ویویک وینکٹ سوامی اور تُمّلا ناگیسور راؤ کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں کارپوریشن چیئرمین حضرات، پارٹی کے نائب صدور، مبصرین اور دیگر اہم قائدین بھی شریک ہوئے۔
وزیر پوننم پربھاکر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس پارٹی کا پرچم لہرایا جانا چاہئے۔ عوام تک حکومت کی اسکیمات کو مؤثر انداز میں پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے راشن کارڈ، سستے چاول، 200 یونٹ مفت برقی، بلا سود قرضے اور آر ٹی سی میں خواتین کے لیے مفت سفر جیسی اسکیمات کو گھر گھر پہنچایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوبلی ہلز میں سڑکوں اور ڈرینج کے بڑے ترقیاتی کام جاری ہیں۔ صرف اسی علاقے میں 6 ہزار نئے راشن کارڈ جاری کیے گئے اور 20 ہزار سے زائد ناموں کا اندراج ہوا۔ ہر بوتھ کے لیے ایک انچارج مقرر کیا جانا چاہئے اور انچارج حضرات اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیں۔
وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اگر عوام برسراقتدار پارٹی کو موقع دیتے ہیں تو جوبلی ہلز کی مزید ترقی ہوگی۔ انہوں نے تاکید کی کہ علاقے میں صفائی، پینے کے پانی، اسٹریٹ لائٹس اور ڈرینج روڈز کے مسائل کہیں بھی باقی نہیں رہنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ کے سات ڈویژنز میں نائب صدور اور کارپوریشن چیئرمینز کو فعال طور پر کام کرنا ہوگا۔ ڈویژنز میں پارٹی کے دفاتر کھولے جائیں اور بوتھ سطح پر زیر التواء راشن کارڈز، اندراما مکانات اور دیگر اسکیمات کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































