قاضی پیٹ ٹریفک پولیس نے 25 ہزار روپئے جرمانے والی موٹر سائیکل ضبط کرلی.
ورنگل۔/12 ڈسمبر (نامہ نگار)قاضی پیٹ ٹریفک پولیس نے ایک ایسی موٹر سائیکل کو ضبط کرلیا جس پر 103 زیرِ التوا چالان بقایا تھے۔ ان چالانوں کی مجموعی رقم روپے 25,105 بتائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، قاضی پیٹ ٹریفک پولیس اسٹیشن حدود میں انسپکٹر وینکنا کی قیادت میں، ایس آئی کنکہ چندرم اور ایس آئی سمپتھ کے نگرانی میں قاضی پیٹ چرچ کے قریب وہیکل چیکنگ کی جارہی تھی۔ اسی دوران پولیس نے ایک بائیک کو روکا جس پر ایک سو تین بقایا چالان پائے گئے۔ پولیس نے فوری طور پر موٹر سائیکل کو ضبط کرکے اسٹیشن منتقل کردیا۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































