اتوار 22 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

کریم نگر : 25/ ڈسمبر 2025ء اسٹاف رپورٹر

سہارا بیت المال کریمنگر کی جانب سے دیہی مکاتب کے طلباء میں اسلامک کوئز کامپٹیشن

  سہارا بیت المال ٹرسٹ کریم نگر  کی جانب سے  آج مورخہ 25/ ڈسمبر 2025 (بروز جمعرات) بوقت صبح 10 بجے تا 12 بجے   دیہی مکاتب کے طلباء و طالبات میں دینی شعور بیدار اور عقائد کی حفاظت وفتنوں سے تحفظ کے لئے  ایک اسلامک کوئز (Quiz Comptition) مسابقہ رکھا گیا تھا۔ 

پہلے مرحلے میں ضلع پدا پلی اور سلطان آباد کے 13 دیہاتوں کے 3 سنٹرس قائم کئے گئے جسمیں تقریبا” 70 بچوں نے شرکت کی،
واضح رہے کہ سہارا بیت المال ٹرسٹ کریم نگر کے زیر اہتمام علماکرام کی رہبری میں باقاعدہ ایک سو 100 سوال وجواب کا ایک کتابچہ (اردو ، رومن انگلش وتلگو) تین زبانوں میں تیار کیا گیا، جسمیں چارعناوین رکھے گئے
(1) عقائد (2) سیرت النبی(3) سیرت صحابہ (4) ختم نبوت
نوٹ:– یہ کتاب دو ہفتہ قبل ہی مکاتب میں یاد کرنے کیلئے طلباءکو دیدی گئی تھی
انشاءاللہ بہت جلد کسی منڈل میں ایک تقسیم انعامات جلسہ منعقدہوگا جسمیں (اول- دوم- سوم) کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات سے نوازہ جائیگا۔
الگ الگ سنٹروں پر نگران کار کی حیثیت سے صدر سہارا ٹرسٹ حافظ محمد ذاکر جلیل صاحب نیازی کریمنگر ، قاری محمد مظہر علی سیکریٹری سہارا ، جناب حافظ مرزا نصرت اللہ بیگ صاحب کریم نگر جناب سید ماجداحمد صاحب کریمنگر رہے
جبکہ مہمان خصوصی جناب حافظ محمد امجد صاحب امام و خطیب جامع مسجد سلطان آبادکے علاوہ دیہی مساجد کے صدور اور معلمین حضرات موجود تھے،

کریم نگر : 25/ ڈسمبر 2025ء اسٹاف رپورٹر

جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کے اراکین

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے