کاماریڈی ضلع میں سیلابی صورتحال پر وزیر سیتا کا کی ٹیلی کانفرنس
(حیدرآباد، 28 اگست – پیٹریاٹک ویوز)
کاماریڈی ضلع کی انچارج وزیر سیتا کا نے سیلابی صورتحال پر جائزہ لینے کے لیے ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔ اس اجلاس میں سرکاری مشیر شبیر علی، ظہیرآباد کے رکن پارلیمنٹ سریش شیٹکر، ضلع کلکٹر، ایس پی کے علاوہ تمام محکموں کے ضلعی عہدیداروں نے شرکت کی۔
عہدیداروں نے وزیر کو ضلع میں بارش کی شدت، سیلاب کی تباہ کاریاں اور نقصانات کی تفصیلات پیش کیں۔ اگرچہ بارش میں کمی آئی ہے لیکن وزیر نے واضح کیا کہ کسی بھی قسم کی غفلت کی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ جب تک بارشیں مکمل طور پر تھم نہیں جاتیں، ریلیف اقدامات مسلسل جاری رہنے چاہئیں۔
وزیر سیتا کا کی ہدایات:
متاثرہ علاقوں میں عہدیدار براہِ راست دورے کریں۔
نچلے علاقوں کے زیرِ آب مکانات میں رہنے والے عوام کو فوری طور پر ری ہیبلیٹیشن مراکز منتقل کیا جائے۔
متاثرہ گھروں سے پانی نکالنے کے اقدامات کیے جائیں۔
برقی، زراعت، صاف پانی اور پنچایت راج محکمے فوری نقصان کا تخمینہ لگا کر رپورٹ پیش کریں۔
عہدیدار عوامی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں موجود رہیں۔
دیہات میں صفائی کے کام تیز کیے جائیں تاکہ بیماریاں نہ پھیل سکیں۔
عوام کو ندیوں اور تالابوں کے قریب جانے سے روکا جائے۔
متاثرہ علاقوں میں پیشگی انتباہات جاری کرکے عوام کو محتاط کیا جائے۔
کسی بھی جانی نقصان سے بچنے کے لیے انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔
وزیر نے یقین دلایا کہ جیسے ہی موسم سازگار ہوگا وہ خود ضلع کا دورہ کریں گی اور حالات کا جائزہ لیں گی۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































