ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

کاکتیہ یونیورسٹی کو بھی عثمانیہ کے مساوی فنڈز دیے جائیں :ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی

ورنگل۔/12 ڈسمبر (نامہ نگار)ورنگل مغربی اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی نائنی راجندر ریڈی نے کہا ہے کہ عوامی حکومت تعلیم کے شعبہ کو مضبوط بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ وہ آج کاکتیہ یونیورسٹی کے گیسٹ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس سے بحیثیتِ مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ یہ پروگرام ریٹائرڈ پروفیسرس کی تنظیم KURTA اور ریٹائرڈ غیر تدریسی ملازمین کی تنظیم کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔نائنی راجندر ریڈی نے بتایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عثمانیہ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے 1000 کروڑ روپے فراہم کرنے کا جو فیصلہ کیا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔ اُنہوں نے زور دیا کہ کاکتیہ یونیورسٹی کو بھی مساوی ترجیح دی جائے تاکہ شمالی تلنگانہ کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع دستیاب ہو سکیں۔ریٹائرڈ پروفیسرس اور این جی او نمائندوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ریاستی یونیورسٹیاں نظرانداز کا شکار رہی ہیں، اس لیے اب حکومت کو اُن کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ مختلف تنظیموں نے یونیورسٹی پنشنرز کے مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی کا شکریہ ادا کیا۔نائنی راجندر ریڈی نے یقین دلایا کہ ضلع کے تمام ایم ایل ایز، اراکینِ پارلیمنٹ اور وزراء کاکتیہ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر اقدامات کریں گے۔اجلاس میں پروفیسر سدانندم، کُرپاٹی وینکٹ نارائن، رویندر، ایرّگٹّو سوامی، ایراّم رام ریڈی، سمّیا، کندکٹلہ سدھاکر، ناگیشورا راؤ، کرشنماچاری، پربھاکر، ملّیا اور ملکارجن شریک رہے

کاکتیہ یونیورسٹی کو بھی عثمانیہ کے مساوی فنڈز دیے جائیں :ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی

وندے ماترم پر دباؤ غلط، حب الوطنی

کاکتیہ یونیورسٹی کو بھی عثمانیہ کے مساوی فنڈز دیے جائیں :ایم ایل اے نائنی راجندر ریڈی

قاضی پیٹ ٹریفک پولیس نے 25 ہزار

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے