ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

دھرانی کے خاتمے سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوگا: کے کویتا

تلنگانہ کونسل میں بی آر ایس رکن کی کانگریس حکومت پر سخت تنقید

حیدرآباد، 21ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز)– تلنگانہ قانون ساز کونسل میں بی آر ایس کی رکن، کلواکنٹلہ کویتا نے کانگریس حکومت کے بھوبھارتی بل کو کسانوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے دھرانی پورٹل کو زمین کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط اور شفاف نظام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خاتمے سے اراضی کے معاملات میں پیچیدگیاں بڑھیں گی اور کسانوں کو شدید نقصان ہوگا۔

کویتا نے کہا کہ دھرانی پورٹل کے ذریعے غیر قانونی قبضوں اور دھوکہ دہی کے واقعات کا خاتمہ ہوا تھا اور زمین کے لین دین میں شفافیت پیدا ہوئی تھی۔ دھرانی کی بدولت کسانوں کو اراضی کے تنازعات اور عدالتی پیچیدگیوں سے نجات ملی۔ صرف 42 منٹ میں رجسٹریشن اور میوٹیشن کے مکمل ہونے سے کسانوں کا وقت اور پیسہ بچتا تھا۔

بی آر ایس رکن نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ دھرانی جیسے نظام کو ختم کرنے سے کسانوں کے مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام کسانوں کو مکمل مالکانہ حقوق دیتا تھا اور ان کی زمینوں کو تحفظ فراہم کرتا تھا، جبکہ بی آر ایس حکومت نے رعیتو بندھو اور دیگر اسکیمات کے ذریعے کسانوں کو مالی امداد بھی فراہم کی تھی۔

کلواکنٹلہ کویتا نے انتباہ دیا کہ دھرانی کو ختم کرنے کا فیصلہ کانگریس حکومت کے لیے تاریخی غلطی ثابت ہوگا۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ موجودہ شفاف نظام کو برقرار رکھتے ہوئے اراضی کے مرحلہ وار سروے کے اقدامات کیے جائیں اور کسانوں کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسان اپنی زمین کے لیے لڑنے کو تیار ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے دھرانی جیسے موثر نظام کی بحالی ضروری ہے۔

دھرانی کے خاتمے سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوگا: کے کویتا

ریتو بھروسہ پروگرام کے نفاذ میں شفافیت

دھرانی کے خاتمے سے کسانوں کو بھاری نقصان ہوگا: کے کویتا

وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی کرسمس

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے