ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

کونسل میں کے کویتا کی اقلیتوں کے مسائل پر توجہ، کابینہ میں اقلیتی وزیر نہ ہونے پر کی تشویش

حیدرآباد، 19 دسمبر 2024 پٹریاٹک ویوز : قانون ساز کونسل میں بی آر ایس رکن، محترمہ کے کویتا نے اقلیتوں کے مسائل پر حکومت کو توجہ دلائی اور اقلیتوں کے وعدے پورے نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے حکومت سے اقلیتوں سے کیے گئے وعدوں کی وضاحت طلب کی، جن میں اقلیتی سب پلان، مذہبی پیشواؤں کے وظیفے، اور غریب اقلیتی لڑکیوں کے لیے امداد شامل ہیں۔

کویتا نے کونسل میں کہا کہ مذہبی پیشواؤں جیسے ائمہ، موذن، پادری، خادمین، اور گرانتھیوں کو وظیفہ دینے کا وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا، "حکومت نے اس سلسلے میں صرف آدھا جواب دیا ہے۔ میں جاننا چاہتی ہوں کہ آخر اس وعدے پر عمل کب ہوگا۔”

کویتا نے حکومت سے اقلیتی سب پلان کے تحت 10 ہزار کروڑ روپے کی منظوری کے دعوے پر وضاحت طلب کی۔ انہوں نے غریب اقلیتی لڑکیوں کی شادی کے لیے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے امداد اور ایک تولہ سونا دینے کے وعدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر سوال اٹھایا۔

کویتا نے کہا کہ تلنگانہ کی تاریخ میں پہلی بار کابینہ میں کوئی اقلیتی وزیر شامل نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کونسل میں موجود عامر بھائی یا کسی اور اقلیتی رکن کو وزیر بنایا جائے۔ کویتا نے کہا، "اقلیتی وزیر نہ ہونا ایسا ہے جیسے تلنگانہ کے سر پر تاج نہ ہو۔ گنگا جمنی تہذیب کے تحت مسلم وزیر کی نمائندگی ضروری ہے۔”

کویتا نے صدر نشین سکھیندر ریڈی کو یاد دلایا کہ وزراء کو کافی وقت دیا جا رہا ہے، اسی طرح ارکان کو بھی بات کرنے کا مساوی وقت دیا جائے۔

کویتا نے اپوزیشن کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کے سی آر کی 10 سالہ حکومت کی کامیابیاں عوام کے سامنے ہیں، اور اپوزیشن کو عوام کے جذبات کو سمجھنا چاہیے۔

یہ تقریر تلنگانہ میں اقلیتوں کے مسائل اور حکومت کے وعدوں کی یاد دہانی کے طور پر سامنے آئی ہے۔ کویتا نے ان مسائل کو اجاگر کر کے اقلیتوں کے حقوق کی نمائندگی کی ایک مضبوط مثال قائم کی ہے۔

کونسل میں کے کویتا کی اقلیتوں کے مسائل پر توجہ، کابینہ میں اقلیتی وزیر نہ ہونے پر کی تشویش

امت شاہ کے متنازع بیانات پر تلنگانہ

کونسل میں کے کویتا کی اقلیتوں کے مسائل پر توجہ، کابینہ میں اقلیتی وزیر نہ ہونے پر کی تشویش

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا حیدرآباد کتاب

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے