مدرسہ جامعہ الصالحات کوداڈ میں ختم بخاری شریف اور تقسیم اسناد کی تقریب

حیدرآباد 8جنوری (پٹریاٹک ویوز) حضرت مولانا ڈاکٹر حافظ محمد غوث ندوی صاحبؒ کا قائم کردہ ادارہ مدرسہ جامعہ الصالحات، کوداڈ سوریاپیٹ تلنگانہ کا جلسہ ختم بخاری شریف، تقسیم اسناد اور خمار فضیلت کی ایک عظیم الشان تقریب 12 جنوری 2025 بروز اتوار صبح 9:30 بجے منعقد ہوگی۔
اس بابرکت تقریب کی صدارت حضرت مولانا عبد القادر رشادی مدظلہ، ناظم مدرسہ مدینة العلوم کوداڑ فرمائیں گے۔ دیگر معزز علمائے کرام، جن میں حضرت مولانا سعید المظفر اطہر مظاہری ناظم مدرسہ بیت العلوم سوریا پیٹ، حضرت مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی، بانی مدرسہ ریاض العلوم و ریاض اسلامک اسکول حیدرآباد، مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی، ایڈیٹر پٹریاٹک ویوز و چیرمین زیڈ نیوز ٹی وی چینل، اور حضرت مولانا مقبول ندوی صاحب شامل ہیں، اپنے پرمغز خطابات سے حاضرین کو نوازیں گے۔
تقریب کے داعیان مدرسہ کے خادم مولانا عنایت اللہ ندوی اور محمد حامد ندوی (حال مقیم امریکہ) ہوں گے۔ عوام الناس سے اس نورانی مجلس میں شرکت کی اپیل کی ہے۔