ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کےوفد کی ایس پی ضلع سنگاریڈی سے ملاقات

۔۔ظہیراباد کی پر امن فضاء کو مکدر کرنے کی ناپاک سازش کے خلاف نمایندگی تحریری یادداشت پیش          
  ظہیرآباد25/اکتوبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) حضرت مولانا حافظ پیر شبیر صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا ۔حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کاایک وفد حضرت مولانا مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی مفتی عبد الصبور قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کی قیادت میں ایس پی آفس سنگاریڈی پہونچا دو دن قبل ظہیراباد میں منظم سازشانہ طور پڑوس ریاست کے کرایہ کے افراد کو لاکر ریالی نکالی گی اور مسلمانوں کے املاک اور تجارتی مراکز کو چن چن کر نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی  مسلمانوں کی گاڑیوں اور تجارتی اشیاء  کو نقصان پہنچا یا گیا وفد نے مطالبہ کیا کہ ظہیراباد امن وامان کا گہوارہ ہے  شہر کی پر امن فضاء کو مکدر کرنے کی ناپاک سازش رچنے والے فساد کے ذمہ دار شر پسند عناصر  فساد پھیلانے والے خا طیوں کو  گرفتار کرکے قانونی کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دے تاکہ علا قہ میں آیندہ اس قسم کے واقعات نہ ہو اور مسلمانوں کی املاک اور اشیاء کا جو نقصان ہوا ہےحکومت کی جانب سے پابجای کرتے ہوے متاثرین کی مدد کریں’ اس موقع پر ایس پی ضلع سنگاریڈی نے وفد کو یقین دہانی کرای اس وفد میں مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی مفتی عبد الصبور صاحب قاسمی عبدالقدیر صاحب mm میڈیکل  مولانا عیسی صاحب قاسمی مولانا مصباح صاحب حسامی سداسیوپیٹ حافظ شفیع صاحب سداسیوپیٹ محمد عتیق احمد صاحبزادہ حافظ اکبر صاحب محمد فیضان اسٹار ہو ٹل کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے

جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کےوفد کی ایس پی ضلع سنگاریڈی سے ملاقات

خواتین کوخودمکتفی اورآزاد بنانے جیسے نعرے گمراہ

جمعیۃ علماء ضلع سنگاریڈی کےوفد کی ایس پی ضلع سنگاریڈی سے ملاقات

26 اکٹوبر 2024 ادرو

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے