ظہیرآباد میں آج فضیلۃ الشیخ عبدالحسیب مدنی کا خطاب جمعیت اہلِ حدیث کی جانب سے خصوصی نظم
ظہیرآباد11/ دسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) جمعیت اہلِ حدیث ظہیرآباد کے زیرِ اہتمام 12/ دسمبر بروز جمعہ مسجدِ زہرا (عقب عیدگاہ) میں ایک روح پرور دینی اجتماع منعقد ہوگا۔ پروگرام کی سرپرستی سید عتیق الرحمن حقانی صاحب سابق امیر مقامی جمعیت اہلِ حدیث ظہیرآباد انجام دیں گے جبکہ صدارت محمد افسر علی، امیر جمعیت اہلِ حدیث ظہیرآباد کریں گے اور اس موقع پر ریاست کرناٹک کے ممتاز عالمِ دین فضیلۃ الشیخ عبدالحسیب مدنی حفظہ اللہ خطبۂ جمعہ سے خطاب کریں گے جمعہ کی اذان 1:45 بجے مقرر ہے عامۃ المسلمین سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس بابرکت خطاب میں معہ دوست احباب و خواتین شرکت کر کے استفادہ کریں۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































