بدھ 12 صفر 1447هـ
#مضامین

مسجد شاکر کا افتتاح: مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی کا خطاب

ٹیکمال، میدک:۱۵ نومبر (پٹریاٹک ویوز) مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی بانی مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم فلک نما کے ہاتھوں مسجد شاکر، شاکر نگر کا باوقار افتتاح عمل میں آیا۔ اس تقریب کی نگرانی صوفی شاہ ڈاکٹر محمد عبدالحمید المعروف ہاشم حسین قادری چشتی نے انجام دی- اس موقع پر مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی ناظم مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم فلک نما نے خطاب کرتے ہوئے مساجد کی عظمت اور ان کے معاشرتی کردار پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے فرمایا کہ مساجد اللہ تعالیٰ کے گھروں میں سے ہیں اور یہاں آنے والے لوگ خوش نصیب ہیں جنہیں ہدایت اور نیک اعمال کی توفیق عطا ہوئی۔ انہوں نے حدیث نبوی ﷺ کا حوالہ دیا: "جو شخص زمین پر مسجد بناتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں گھر بناتا ہے۔”

مولانا نے اسلامی تاریخ میں مساجد کے کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ مسجد نبوی نہ صرف عبادت گاہ تھی بلکہ اسلامی تعلیمات اور تربیت کا مرکز بھی تھی۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "جو لوگ اللہ کی مسجدوں کو آباد کرتے ہیں وہ ایمان والے ہیں۔”

مولانا نے آج کے معاشرتی مسائل جیسے کہ ذات پات کے جھگڑے، جہیز کے مطالبات اور نکاح میں مشکلات پر گفتگو کرتے ہوئے ان مسائل کو اسلامی تعلیمات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فرمایا کہ نکاح کو آسان اور سادہ بنانے کی کوشش کرنی چاہیے اور فضول رسومات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

اختتام پر مولانا نے دعا کی کہ یہ مسجد اتحاد، محبت اور امن کا مرکز بنے اور اہلِ علاقہ کو روحانی و اخلاقی ترقی کا ذریعہ بنے۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا عبدالحمید رحمانی چشتی ‘ مولانا حافظ یوسف چشتی و دگیر موجود تھے اور خطاب کیا اس موقع پر نگران جلسے کے فرزندان وخلفاء کے علاوہ مریدین و معتقدین بھی موجود تھے-

یہ تقریب علاقے کے معززین اور عوام کی بڑی تعداد کی موجودگی میں منعقد ہوئی اور لوگوں نے مسجد کے قیام پر مسرت کا اظہار کیا۔

مسجد شاکر کا افتتاح: مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی کا خطاب

اولاد کے درمیان عدل و انصاف اسلامی

مسجد شاکر کا افتتاح: مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی کا خطاب

16 نومبر 2024

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے