ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

"ہمت ہے تو مستعفی ہو کر دوبارہ عوام کا سامنا کرو: کے ٹی آر کا ریونت ریڈی کو چیلنج”

حیدرآباد، 24 اگست:
تلنگانہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو دوٹوک چیلنج دیا کہ اگر کانگریس واقعی عوامی حمایت رکھتی ہے تو منحرف ارکان اسمبلی مستعفی ہوکر دوبارہ عوامی عدالت میں جائیں۔

سری لنگم پلی حلقہ کے کارکنوں کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ ریونت ریڈی کو چاہئے کہ وہ اپنی 20 ماہ کی کارکردگی عوام کے سامنے پیش کریں اور ضمنی انتخابات کو اپنی حکومت پر ریفرنڈم کے طور پر قبول کریں۔

کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ کانگریس حکومت نے ہائیڈرا ٹاسک فورس کے ذریعے حیدرآباد کے رئیل اسٹیٹ شعبہ کو تباہ کیا اور غریب عوام کے گھروں کو منہدم کر کے صرف دھونس اور بلیک میلنگ کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے پوچھا: "کیا ہائیڈرا میں اتنی ہمت ہے کہ ریونت ریڈی کے بھائی کی غیرقانونی تعمیر کو ڈھا سکے؟”

انہوں نے بی آر ایس کے 10 سالہ ترقیاتی دور کو کانگریس کے 20 ماہ کی cناکامیوں سے تقابل کرتے ہوئے کہا: "کے سی آر نے بجلی کا بحران ختم کیا، 42 فلائی اوورز تعمیر کئے، کسانوں کو 70 ہزار کروڑ روپے دئیے، پنشن 200 سے بڑھا کر 2000 روپے کی۔ لیکن ریونت ریڈی نے 20 ماہ میں 2.2 لاکھ کروڑ کا قرض لے کر بھی ایک پل تک نہیں بنایا۔”

کے ٹی آر نے کارکنوں کو حوصلہ دیا اور کہا: "چند لیڈران نے غداری کی، مگر ہمارے باوفا کارکنوں نے کبھی گلابی پرچم ہاتھ سے نہیں چھوڑا، یہی بی آر ایس کی سب سے بڑی طاقت ہے۔”

"ہمت ہے تو مستعفی ہو کر دوبارہ عوام کا سامنا کرو: کے ٹی آر کا ریونت ریڈی کو چیلنج”

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس حیدرآباد میں بونال تہوار

"ہمت ہے تو مستعفی ہو کر دوبارہ عوام کا سامنا کرو: کے ٹی آر کا ریونت ریڈی کو چیلنج”

“وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سوراورم سدھاکر

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے