ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ریاست تلنگانہ میں بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی ہدایات

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ سمیت شہر حیدرآباد میں جاری مسلسل بارشوں کے پیش نظر وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے تمام سرکاری محکموں کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ بوسیدہ اور پرانے مکانوں میں رہنے والوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے محکمہ برقی کو ہدایت دی کہ برقی سربراہی میں احتیاطی اقدامات اختیار کیے جائیں تاکہ گنیش منڈپوں میں آنے والے عقیدتمندوں کو کسی قسم کے حادثات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اسی طرح ایچ۔وائی۔ڈی۔آر۔اے۔اے (HYDRAA)، جی۔ایچ۔ایم۔سی (GHMC)، ایس۔ڈی۔آر۔ایف (SDRF)، فائر اور پولیس محکموں کو آپس میں تال میل قائم رکھتے ہوئے عوامی مشکلات کو دور کرنے کی ہدایت دی گئی۔

ندی، نالوں، پُلوں اور نچلے علاقوں میں بھاری پانی کے بہاؤ کے پیش نظر وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ایسے علاقوں میں گاڑیوں کی آمد و رفت پر فوری پابندی عائد کی جائے۔ محکمہ آبپاشی کو تاکید کی گئی کہ تالابوں اور دیگر آبی ذخائر پر خصوصی نظر رکھی جائے تاکہ کسی قسم کے شگاف یا خطرات سے بچا جاسکے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ وبائی امراض کے خدشے کے پیش نظر بلدی اداروں، میونسپلٹیز اور گرام پنچایت کے صفائی عملہ کو بھی ہائی الرٹ پر رہنے اور پانی کے ٹھہراؤ کو فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کو ہدایت دی گئی کہ دواخانوں میں وافر مقدار میں ادویات کا ذخیرہ رکھا جائے اور متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے تاکہ متعدی امراض کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

ریاست تلنگانہ میں بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی ہدایات

موجودہ سماج میں انسانی اقدار کی اہمیت

ریاست تلنگانہ میں بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ، وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی ہدایات

گنیش چتورتھی کے موقع پر وزیراعلیٰ ریونت

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے