منگل 7 رمضان 1447هـ
#اردو روزنامہ

سرکاری وعدوں کی تکمیل کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈس مختص کئے جائیں

روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو فوری طور پر حکومت میں ضم کیا جائے

آرٹی سی ملازمین کے 24 فروری کو منعقد شدنی چلو سکریٹریٹ پروگرام کی تائیدو حمایت کا اعلان

کابینہ کا اجلاس دہلی میں منعقد کرنا تلنگانہ کی خودداری کے منافی : کے کویتا

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ 26 فروری سے منعقد شدنی بجٹ اجلاس میں سرکاری وعدوں کی تکمیل کیلئے خاطر خواہ فنڈس مختص کئے جائیں اور آر ٹی سی کو فوری طور پر حکومت میں ضم کیا جائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سابق حکومت نے اس سلسلہ میں بل پیش کیا تھا جسے گورنر نے منظوری نہیں دی جبکہ ریونت ریڈی نے اقتدار میں آنے کی صورت میں آر ٹی سی کو حکومت میں ضم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ بل پہلے ہی منظور ہوچکا ہے اب صرف اس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ٹی سی ملازمین کا استحصال ہورہا ہے، معمولی وجوہات پر برطرف تقریباً ایک ہزار ملازمین کو فوراً بحال کیا جائے اور آؤٹ سورسنگ کے بجائے مستقل تقررات عمل میں لائےجائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کو ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آیا آر ٹی سی ملازمین سرکاری ملازمین ہیں یا نہیں؟ اگر ہیں تو فٹمنٹ، تنخواہیں اور پی آر سی نافذ کی جائیں۔کلواکنٹلہ کویتا نے کہا کہ مفت بس اسکیم شروع کرنے کے بعد بسوں کی تعداد نہیں بڑھائی گئی جس سے عملہ پر دباؤ بڑھا اور 16 تا 18 گھنٹے ڈیوٹی لی جارہی ہے۔ انہوں نے معذور افراد کیلئے بھی مفت بس سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت آر ٹی سی کی مالی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور میں 52 دن کی ہڑتال کے دوران 33 ملازمین کی اموات ہوئیں مگر انصاف نہیں ملا اور یونینیں بھی بحال نہیں کی گئیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ آر ٹی سی کو کمزور کرکے نجی ادارہ میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے حوالے کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ الیکٹرک بسوں میں بھی آر ٹی سی کے ہی ملازمین تعینات کئے جائیں۔ ریٹائرمنٹ فوائد کی ادائیگی میں تاخیر پر بھی انہوں نے تشویش ظاہر کی۔کابینہ اجلاس دہلی میں منعقد کرنے کو انہوں نے تلنگانہ کی خودداری کے منافی قرار دیا اور کہا کہ اجلاس سکریٹریٹ میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین کی جانب سے 24 فروری کو منعقد شدنی “چلو سکریٹریٹ” پروگرام کی تلنگانہ جاگروتی مکمل تائید کرتی ہے اور حکومت کی جانب سے مسئلہ کی یکسوئی تک جاگروتی جدوجہد جاری رکھے گی۔

سرکاری وعدوں کی تکمیل کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈس مختص کئے جائیں

نرسنگ عملہ کو کریڈٹ پوائنٹس کے نام

سرکاری وعدوں کی تکمیل کے لئے بجٹ میں خاطر خواہ فنڈس مختص کئے جائیں

بی سی تحفظات کے لئے دہلی میں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے