بھینسہ ڈیویژن میں تیسرے مرحلے کے تحت گرام پنچایت انتخابات میں بھاری پولیس فورس تعینات : ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس۔
ھینسہ 16 / ڈسمبر (پٹریاٹک ویوز) بھینسہ ڈیویژن کے پانچ منڈلوں میں کل یعنی 17 / ڈسمبر بروز چہارشنبہ کو تیسرے مرحلے کے تحت منعقدہ گرام پنچایت انتخابات کے پیش نظر ضلع نرمل ایس پی ڈاکٹر جی جانکی شرمیلا آئی پی ایس نے بھینسہ کے ایس آر آر فنکشن ہال میں پولیس عہدیداروں اور عملہ کے ہمراہ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور کہا کہ تیسرے مرحلے کے تحت بھینسہ ڈیویژن کے مختلف گرام پنچایتوں میں منعقدہ سرپنچ انتخابات کے لیے بھاری پولیس فورس کو متعین کیا گیا اور پنچایتی انتخابات کے لیے (1000) ایک ہزار پولیس عہدیداروں اور اہلکاروں کےذریعہ سخت سیکیورٹی بندوبست کیا جارہا ہے اور حساس پولنگ مراکز پر اضافی فورسیس کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے تاکہ انتخابات آزادانہ اور پرامن ماحول میں مکمل ہوسکے انھوں نے کہا کہ انتخابی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کہا کہ پنچایتی انتخابات کو پرامن اور غیر جانبدارانہ انداز میں کرانے کے لیے تمام قسم کے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ہر گاؤں میں امن و امان کی مکمل نگرانی کے لیے فورس کے مراکز قائم کیے گئے ہیں اور انتخابات کے دوران کسی بھی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائینگے اور غیر قانونی سرگرمیوں کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے عوام اور امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں اور امن و امان برقرار رکھنے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ ضلعی ایس پی نے ضلع کے تمام پولیس افسران اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنی ذمہ داریاں موثر طریقے سے انجام دینے اور انتخابات جو کہ جمہوریت کا تہوار ہے پرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لیے سخت محنت کرنے کی ہدایت دی اس موقع پر بھینسہ اے ایس پی راجیش مینا آجائی پی ایس کے علاوہ سرکل انسپکٹران اور سب انسپکٹران و پولیس عملہ کی کثیر تعداد موجود تھی




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































