وزیر صحت دامودر راجنرسیمہا کا سنگاریڈی میں میڈیکل کالج اور کرٹیکل کیئر بلاک کا افتتاح
سنگاریڈی، 4 ستمبر (پیٹریاٹک ویوز نیوز):
تلنگانہ کے وزیر برائے طب و صحت دامودر راجنرسیمہا نے بدھ کے روز سنگاریڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں 23.75 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ 50 بستروں پر مشتمل کرٹیکل کیئر بلاک اور 186 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم کردہ میڈیکل کالج و ہاسٹلس کا افتتاح بحیثیت مہمانِ خصوصی انجام دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے 273.4 کروڑ روپے کے مصارف سے تعمیر ہونے والے 500 بستروں کے نئے اسپتال بلاک کی سنگِ بنیاد رکھی۔
بعد ازاں وزیر موصوف نے میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں طلبہ کے ساتھ براہِ راست تبادلۂ خیال کیا۔
اس پروگرام میں ارکان اسمبلی پربھاکر، ڈاکٹر سنجیوا ریڈی اور مانک راؤ، ارکان پارلیمان رغنندن راؤ اور سریش شیٹکر، ہیلتھ سکریٹری ڈاکٹر کرسٹینا، محکمۂ صحت کے عہدیداران اور طلبہ شریک رہے۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































