حضرت محبوب الہیؒ کے خلیفہ حضرت شمس الدین غازیؒ برصغیر کے عظیم صوفی منش بزرگ، ہزاروں افراد کی شرکت،حضرت افسر پاشاہ سجادہ نشین کے دست اقدس سے گیارہ ہزار سات سو پینسٹھ خلافتوں کے شجروں کے جلد ثالث کی رسم اجراء،
عثمان آباد – مہاراشٹرا- 7 /جنوری ( اسٹیٹ سماچار ) چوبیس ویں اولاد امجاد عطائے رسولؐ حضرت خواجہ غریب الوازؒ پیر طریقت حضرت مولانا الحاج خواجہ سید غیاث الدین معینی چشتی اجمیری جانشین سجادہ نشین دیوان جی حضرت مولانا الحاج خواجہ سید صولت حسین چشتی اجمیریؒ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت سید شمس الدین غازی رحمہ اللہ کا آستانہء عالیہ چشتیہ جامع السلاسل مرجعء خلائق خاص و عام علم و عرفان کا بحر ذخار ہے جہاں پر اولیاء اللہ اور مردان غیب ہمیشہ بارگاہ عالیہ میں موجود رہتے ہیں – قطب الاقطاب حضرت سیدنا نظام الدین اولیاء محبوب الہی رحمہ اللہ کے خلیفہء مُجاز قطب الاقطاب فرد الافراد حضرت سید احمد حسینی رحمہ اللہ شہران شاہ ولی المعروف بہ حضرت سید شمس الدین غازی عثمان آباد کے 717 ویں سالانہ عرس شریف کے موقعہ پر کل 6 / جنوری بروز منگل بعد نماز عشاء عظیم الشان پیمانہ پر منعقدہ جلسہء فیضان اولیاء اللہ و محفل سماع کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے اس امر کا انکشاف کیا – 11765 خلافتوں کے شجرہء عالیہ کی "ضخیم کتاب جلد ثالث” جو حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ سے موسوم ہے کی رسم اجراء حضرت مولانا الحاج سید شاہ مرتضیٰ علی حسینی المعروف صوفی افسر پاشاہ صاحب قبلہ مدظلہ نے انجام دی علماء نظامیہ و مشائخ میں تقسیم فرمایا – پیر طریقت حضرت مولانا الحاج سید افسر پاشاہ مدظلہ سجادہ نشین حضرت سیدنا شمس الدین غازی رحمہ اللہ نے سلسلہء خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ آپ شمس الدین غازی رحمہ اللہ کا وصال 735 ھجری میں ہوا ، آپؒ برصغیر ہند کے عظیم صوفی منش بزرگ ، صاحبِِ کشف و کرامات بزرگ ، ولیٔ کامل اور سلسلۂ چشتیہ کے درخشاں چراغ ہیں ۔ آپ خلیفۂ مجاز محبوبِ الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء دہلی رحمہ اللہ کے ممتاز خلفاء میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کی حیاتِ طیبہ سراپا شریعت و طریقت ، تقویٰ و استقامت، زہد ورع ، عبادت اور خدمتِ خلق کا اعلیٰ و حسین نمونہ تھی ۔ حضرت شمس الدین غازی رحمہ اللہ نے اپنے مرشدِ کامل کی تعلیمات کے مطابق محبت ، اخوت ، روا داری اور انسانیت کی خدمت کو اپنی دعوت کا مرکز بنالیا تھا ۔ شہنشاہِ خطابت فخر نظامیہ حضرت علامہ الحاج مفتی ڈاکٹر سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی جامع السلاسل شیخ العقائد جامعہ نظامیہ کلیۃ البنات نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غازیء دوراں حضرت شمس الدین غازی رحمہ اللہ نے دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت ، اصلاحِ معاشرہ اور روحانی تربیت میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ آپ کی مجالسِ ذکر و وعظ سے بے شمار افراد کو ہدایت نصیب ہوئی اور دلوں میں ایمان کی شمع روشن ہوئی ۔ آپ کی خانقاہ روحانی فیوض و برکات کا مرکز رہی ، جہاں بلا تفریق مذہب و ملت ، لوگ روحانی سکون اور مسائل کے حل کے لئے حاضر ہوتے ہیں ۔ آپ کی سادگی ، حلم ، بُردباری اور اللہ پر کامل توکل اہلِ دل کے لئے مشعلِ راہ ہے ۔ بھارت سیوا رتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر تلنگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غازیء دوراں قطب الاقطاب حضرت شمس الدین غازی رحمہ اللہ کا عرسِ مبارک ہر سال نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے ، جس میں علماء کرام ، مشائخ عِظام ، عقیدت مند اور عوام الناس ہزاروں کی تعداد میں بلالحاظ مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں اور علمی و روحانی فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے یہ بھی کہاکہ موجودہ صاحب سجادہ حضرت الحاج سید افسر پاشاہ صاحب قبلہ مدظلہ کی پیدائش سے عین قبل ہی ابوالحسنات حضرت علامہ الحاج سید عبداللہ شاہ صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری محدث دکن رحمہ اللہ نے پیشگوئ فرمائ تھی کہ مولانا سید افسر پاشاہ اقطاع عالم کی سیر و سیاحت کرینگے اور تمام سلاسل کو اکھٹا کرینگے اس طرح جامع السلاسل اس جہان فانی میں اپنے دونوں ہاتھوں سے علم و عرفان کی شمعء فروزاں تقسیم کرینگے حضرت محدث دکن رحمہ اللہ جیسی عظیم المرتبت ہستی کا فرمان بالکل سچ ثابت ہوا ہے آج بھی حضرت سید افسر پاشاہ صاحب قبلہ ساری دنیا میں اپنی ایک انفرادی تشخصیت کے حامل ہیں ۔ عرس شریف کے موقع پر محافلِ ذکر ، قرآن خوانی ، نعت و منقبت اور اجتماعی دعاؤں کا اہتمام دیکھا گیا ۔ مولانا نقشبندی نے مزید کہاکہ آپؒ کی تعلیمات آج بھی اصلاحِ نفس اور روحانی بیداری کا ذریعہ ہیں ، اور آپ کا فیض تاقیامت جاری و ساری رہے گا ۔ امیر امارت امت اسلامیہ حضرت مولانا الحاج قاضی محمد عبدالرزاق نقشبندی مجددی قادری مداری چشتی جامع السلاسل حیدرآباد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت سید شمس الدین غازی چشتیؒ (عثمان آباد ، مہارا شٹرا) کی تاریخِ ولادت و تاریخِ وفات کے احوالِ زندگی قدیم صوفیانہ تذکروں اور مقامی روایات میں محفوظ ہیں، تاہم تاریخِ ولادت اور تاریخِ وصال کے بارے میں مستند و متفق علیہ تحریری شواہد بہت کم ملتے ہیں ۔ تاریخِ ولادت و وفات صراحت کے ساتھ کسی معتبر تاریخی ماخذ میں محفوظ نہیں البتہ یہ طئے ہے کہ آپ ساتویں صدی ہجری کے اواخر میں پیدا ہوئے اور دہلی میں حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوبِ الٰہیؒ کی صحبت و تربیت سے فیض یاب ہوئے – تاریخِ وصال: 16/رجب المرجب اور مقامِ وصال: موجودہ عثمان آباد ( مہاراشٹرا ) اسی نسبت سے ہر سال 16 رجب المرجب کو آپ کا عرسِ مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے انہوں نے حضرت صوفی افسر پاشاہ مدظلہ کی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے درازیء عمر کی دعاء کی – حضرت مولانا حافظ الحاج مفتی ابوعبداللہ اسلم جاوید نقشبندی مجددی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ بانی و معھد برکات العلوم للبنات ملحقہ جامعہ نظامیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضرت شمس الدین غازی رحمہ اللہ جس میں محافلِ ذکر ، چراغاں اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تاریخی اہمیت حضرت شمس الدین غازیؒ ، حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے جلیل القدر خلفاء میں شمار ہوتے ہیں اور دکن میں سلسلۂ چشتیہ کی اشاعت میں آپ کا کردار نہایت نمایاں ہے۔ آپ کی درگاہ آج بھی مرجعِ خلائق خاص و عام اور مرکزِ فیوض و برکات ہے۔شجرۂ طریقت ہمیں حضرت افسر پاشاہ ملا جو ہمارے لئے باعث اِز دِیاد مسرت و توشہء آخرت ہے- اس موقعہ پر حضرت مولانا حافظ الحاج ڈاکٹر سید شاہ انوار اللہ قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ و امام حج ہاؤز ، مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی قبلہ المعروف بہ رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل ، جناب عبداللہ بن سالم بایمین چشتی قادری نقشبندی سہروردی ، مولانا سید شاہ فرید الدین محمد محمدالحسینی مسعود بابا بندہ نوازی ، حافظ محمد ابراھیم علی خان غیاثی چشتی ، جناب سید احمد حسینی نقشبندی نبسہ حضرت مولانا الحاج ابوالبرکاتؒ ،سجادہ نشین حضرت شیخ نصیر الدین چشتی چراغ دہلی ،جناب محمد رفیق غیاثی چشتی ،جناب محمد معین مازن انصاری جامع السلاسل و دیگر ہزاروں افراد بلالحاظ مذہب و ملت عوام الناس نے شرکت کی – رآت دیر گئے تک محفل سماع جاری رہا –




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































