ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

سدی پیٹ میں سروائی پاپنا گوڑ کے مجسمہ کی نقاب کشائی – ہریش راؤ اور سرینواس گوڑ کی شرکت

سدی پیٹ: سابق وزراء ٹی ہریش راؤ اور وی سرینواس گوڑ نے مقامی قائدین کے ہمراہ سدی پیٹ کے گونی پلی گاؤں میں کاؤدینیا یوتھ اسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں عظیم مجاہدِ آزادی سردار سروائی پاپنا گوڑ کے مجسمہ کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر سابق وزیر ہریش راؤ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش میں کئی عظیم مجاہدین کی تاریخ دب کر رہ گئی ہے۔ تلنگانہ کے عظیم جنگجو جیسے سردار سروائی پاپنا گوڑ، چکلی ایلما اور کومورم بھیم کی جدوجہد کو عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سروائی پاپنا گوڑ کی تاریخ کو نصابی کتب میں شامل کیا گیا اور ان کے یوم پیدائش اور یوم وفات کے سرکاری پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔

ہریش راؤ نے بتایا کہ لندن کی کیمبرج یونیورسٹی نے سروائی پاپنا گوڑ کی تاریخ پر تحقیقی کام کرتے ہوئے ایک کتاب شائع کی اور وکٹوریہ میوزیم لندن میں ان کا پتھر کا مجسمہ نصب کیا گیا ہے۔ "برطانیہ نے ان کے کارناموں کو تسلیم کیا لیکن افسوس کہ ہمارے اپنے ملک میں انہیں مکمل طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ سردار سروائی پاپنا گوڑ ایک عظیم جنگجو تھے جنہوں نے اس وقت کے ظالم حکمرانوں کے خلاف بغاوت کی جو غریب عوام کا استحصال کر رہے تھے۔ انہوں نے 20 قلعوں پر قبضہ کیا اور قلعہ گولکنڈہ پر اپنا پرچم لہرایا۔

ہریش راؤ نے انہیں تلنگانہ کے بہوجن طبقے کی عزت نفس اور جرات کی علامت قرار دیا اور کہا کہ پسماندہ طبقات کی سیاسی و سماجی مساوات کے لیے ان کی کوششیں تاریخ میں سنہری الفاظ میں درج رہیں گی۔

سدی پیٹ میں سروائی پاپنا گوڑ کے مجسمہ کی نقاب کشائی – ہریش راؤ اور سرینواس گوڑ کی شرکت

حیدرآباد میں 30واں عرس شریف خواجہ سعید

سدی پیٹ میں سروائی پاپنا گوڑ کے مجسمہ کی نقاب کشائی – ہریش راؤ اور سرینواس گوڑ کی شرکت

بایوٹیک، فارما اور میڈٹیک انوویشن میں حیدرآباد

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے