میدک میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، سابق وزیر ہریش راؤ کی سخت تنقید
میدک ضلع میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کرنے کے بعد سابق وزیر ہریش راؤ نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی اور کانگریس حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
ہریش راؤ نے کہا کہ ریونت ریڈی کا رویہ ایسا ہے جیسے "روم جل رہا ہو اور کوئی بانسری بجا رہا ہو”۔ ایک طرف آدھا تلنگانہ بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے اور دوسری طرف وزیر اعلیٰ جوبلی ہلز پیلس میں بیٹھ کر ایک دن موسی ندی کی خوبصورتی اور دوسرے دن کھیلوں کے معاملات پر اجلاس کرتے ہیں۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اگر حکومت بروقت ہیلی کاپٹر روانہ کرتی تو میدک کے بوروگُپلی گاؤں میں دو جانیں ضائع نہ ہوتیں۔
ہریش راؤ نے سوال اٹھایا: "شادیوں کے موقع پر ہیلی کاپٹر استعمال کیے جاتے ہیں لیکن عوام کی جانیں بچانے کے لیے کیوں نہیں؟”
انہوں نے حکومت سے فوری کارروائی اور سنجیدہ اقدامات کا مطالبہ کیا تاکہ میدک سمیت تلنگانہ کے دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں عوام کو ریلیف پہنچایا جا سکے۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































