تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں میں سمیت غذا سے طلباء کی صحت بگڑنےپر ہریش راؤ کا شدید ردِعمل، حکومت پر غفلت کا الزام۔۔دواخانہ پہنچ کر متاثرہ طلباء کی صحت دریافت کی ۔۔
حیدرآباد-13-دسمبر
(چوایس نیوز)
بی آر ایس کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر ٹی۔ ہریش راؤ نے تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں سرکاری اور رہائشی اسکولوں میں پیش آنے والے فوڈ پوائزننگ کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص اور خراب خوراک کی وجہ سے درجنوں طلباء بیمار ہو رہے ہیں، جو حکومت کی سنگین غفلت کو ظاہر کرتا ہے۔
ہریش راؤ نے متاثرہ طلباء کی عیادت کے بعد کہا کہ حیدرآباد کے Madhapur (Chandu Nayak Thanda)، Bagh Lingampally اور Jagtial، Narayanpet، Nagarkurnool اور Medchal-Malkajgiri اضلاع کے اسکولوں میں ایسے واقعات پیش آئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت بچوں کی صحت کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے۔
ٹی۔ ہریش راؤ نے سمیت غذا کے تمام واقعات کی اعلیٰ سطحی جانچ، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور اسکولوں میں خوراک کے معیار کی فوری نگرانی کا مطالبہ کیا۔(چؤایس نیوز)




English 

































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































