“حافظ محمد حمزہ کی تکمیلِ حفظ قرآن پر تہنیتی تقریب، مولاناجعفرپاشاہ ودیگر کی شرکت”

حیدرآباد:26اکٹوبر(پٹریاٹک ویوز) حافظ محمد حمزہ بن عبدالعلیم کی تکمیلِ حفظ قرآن کے موقع پر پنک روز فنکشن ہال 9 نمبر، کشان باغ روڈ، حیدرآباد میں منعقدہ تہنیتی تقریب میں امیر ملت اسلامیہ وجانشین سلسلہ حسامیہ مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب مہتمم جامعہ اسلامیہ دارالعلوم حیدرآباد اور مولانا محمد صدیق احمد قادری حسامی بانی مدرسہ اسلامیہ ریاض العلوم فلک نما اور دیگر شخصیات نے شرکت کی اور حافظ حمزہ، اور ان کے والد اور دیگر کو مبارکباد پیش کی ۔
تقریب کا آغاز قرات کلام پاک وہدیہ نعت سے ہوا اور آخر میں مولانا جعفرپاشاہ نے خطاب ودعاء کی۔