بزمِ جلیل کے زیر اہتمام تیسرے سالانہمنقبتی مشاعرے اور تہنیتی تقریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد آیاعمل میں
حیدرآباد۔19جنوری(پریس نوٹ) بزم جلیلؒ کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ عظیم الشان طرحی منقبتی مشاعرہ بضمن جشن ولادت مولی ٰ علی ابن ابی طالب ؑ اور خاتون جنت بی بی فاطمہ ؑ بڑی ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد کیاگیا۔ مشاعرہ کی نگرانی حضرت سید محمد سرفراز مہدی تشریف اللہی نے کی جبکہ سرپرستی حضرت حافظ سید دلاور مخصوصی صاحب قبلہ نے کی اور صدارت حضرت سید رضا منظور صاحب جمیلؔ نے کی۔ حضرت سید نفیس اطہر خوندمیری صاحب قبلہ‘سید سمیع اللہ حسینی صاحب سمیعؔ‘شاہد عدیلی‘ سردار سلیم‘ ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری‘ حضرت مقصودعلی خان‘ حضرت سید معین الدین امیر نصرتی‘ ابولفیض سے احمد عابد‘ سید محمود تشریف اللہی صاحب محمود‘ ماجد خلیل‘سید فیض اللہ نعیم خوندمیری‘ شبیر علی خان شبیر‘ ثنا اللہ وصفی‘سید یوسف تجمل حسین فانی‘حضرت سید حسین بخاری صاحب سعید‘ سید اسماعیل ذبیح اللہ نوازش ذبیحؔ‘سید عبدالشکور شاداب‘ سید دلاور منظور دلاور‘ سید یوسف علی اسد‘ سید محمود مبشرتشریف اللہ مبشر‘کے علاوہ ریاست کرناٹک سے سہیل نظامی نے اپنا کلام ارسال کیاتھا جس کو مشاعرے کے دورا ن سنایاگیا اور نگران کار مشاعرہ حضرت سید محمد سرفراز مہدی تشریف اللہی صاحب قبلہ فون کال پر راست امریکہ سے اپنا کلام پیش کیا۔بزم جلیل کی جانب سے ہرسا ل کی طرح اس سال بھی سماجی‘ مذہبی‘ دینی‘ فلاحی اورتعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے اورکامیابیاں حاصل کرنے والوں میں مومنٹوز او رتہنیت بھی پیش کی گئی۔ اس سال حضرت مقصو دعلی خان کے علاوہ سید علی اشرف یداللہی‘ ڈاکٹر مجاہد اللہ خان‘ محمد اصغر خان‘ سید راج محمد اشفاق او رافان اللہ خان کوبزم جلیل کے مومنٹوز کے ساتھ شال اور گلپوشی کی گئی۔مشاعرے میں شریک شعراء کرام نے دی گئی طرح ”لغت دین پیمبرؐ کو علی کہتے ہیں اور کتنی بلندیوں پے ہے ایوانِ فاطمہ“ پر اپنا کلام پیش کرتے ہوئے سامعین کی خوب داد وتحسین حاصل کی۔ رات دیر گئے تک مشاعرہ چلا اور بانی وصدر بزم جلیل سید اسماعیل ذبیح اللہ نوازش ذبیحؔ کے شکریہ پر مشاعرے کا اختتام عمل میں آیا۔ اس سال تمام شعراء کی بھی تہنیت کے طور پر شال او گلپوشی کی گئی۔




English 
























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































