سنگاریڈی میں ویژن اسکول میں کسان ڈے کی شاندار تقریبات
سنگاریڈی20 ڈسمبر (روز نامہ پٹریاٹک ویوز ) ویژن اسکول سنگاریڈی میں کسان ڈے کی پوروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسکول میں زراعت اور کسانوں سے متعلق پروگرامز منعقد کرتے ہوے طلباء کو زراعت اور کسانوں کی اہمیت و کردار پر آگہئی فراہم کی گئی۔ طلباء نے اسکول احاطے میں مختلف اقسام کے پودے لگائے۔ اس سرگرمی کے ذریعے طلبہ میں نہ صرف ماحولیاتی شعور اجاگر ہوا بلکہ کسانوں کی زندگی، ان کی محنت، جدوجہد اور ملکی معیشت میں ان کے کلیدی کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ طلباء نے کسانوں کے طرزِ زندگی اور زراعت کے ذریعے ملک کی ترقی میں ان کے اہم کردار پر تقاریر کیں۔ اس کے علاوہ کسانوں کی محنت اور مشکلات کو اجاگر کرنے والے اسٹیج ڈرامے پءش کئے گئے۔ ان پروگرامز نے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ریاستی صدر، یوتھ تنظیمیں، کوُنا وینو گوپال کرشنا اور اِشٹا جونیئر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر روی کرن ریڈی تھے۔ ویژن اسکول کے ہیڈ ماسٹر شیخ ابراہیم، اساتذہ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی کوُنا وینو گوپال کرشنا اور ڈاکٹر روی کرن ریڈی نے اپنے تقاریر میں کسانوں کی قربانیوں اور انتھک محنت پر روشنی ڈالی اور کہا۔کہ کسانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ویژن اسکول انتظامیہ کی جانب سے ایسے بامقصد پروگرام منعقد کرنا قابلِ ستائش ہے۔ اس موقع پر اسکول پرنسپل شیخ ابراہیم نے کہا کہ کسان ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، زراعت کے بغیر ہماری زندگی کا تصور ممکن نہیں۔ کسانوں کی محنت اور قربانی کا احترام کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
طلبہ کی جانب سے لگائے گئے مختلف پودوں سے اسکول کا ماحول سرسبز و شاداب ہو گیا اور پورا احاطہ ایک خوبصورت سبز باغ کی صورت اختیار کر گیا۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































