ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

یونین وزیر جی۔کشن ریڈی کا تلنگانہ حکومت پر شدید حملہ، کھاد قلت اور حیدرآباد مسائل پر الزامات

حیدرآباد، 22 اگست:
یونین وزیر جی۔ کشن ریڈی نے جمعرات کو بی جے پی ریاستی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں صحافی شعیب اللہ خان کی برسی پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اللہ خان نے امروز اخبار کے ذریعہ نظام اور رضاکاروں کے ظلم و ستم کے خلاف قلمی جہاد کیا اور اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر تلنگانہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ بی جے پی تلنگانہ عوام کی جانب سے اس عظیم شخصیت کو سلام پیش کرتی ہے۔

کشن ریڈی نے اعلان کیا کہ مرکز ہر سال کی طرح اس سال بھی 17 ستمبر کو تلنگانہ لبریشن ڈے حیدرآباد میں سرکاری طور پر شاندار پیمانے پر منائے گا۔

انہوں نے کانگریس اور سابقہ بی آر ایس حکومتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد شہر میں بنیادی سہولتیں تباہ حال ہیں۔ "مرکزی سڑکوں پر بھی اسٹریٹ لائٹس نہیں جل رہیں، ڈرینیج اور پینے کے پانی کا نظام درہم برہم ہے، کانٹریکٹرس کو بلز ادا نہ کرنے سے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔ حتیٰ کہ جوبلی ہلز جیسے پوش علاقوں میں بھی بارش کے وقت سڑکیں جھیل بن جاتی ہیں،” انہوں نے کہا۔

یونین وزیر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی جو میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وزیر بھی ہیں، شہری مسائل کو نظرانداز کر رہے ہیں اور عوامی مسائل اٹھانے والے بی جے پی قائدین کو گرفتار کر رہے ہیں۔

سرکاری ملازمین کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس نے انتخابات میں ڈی اے بقایاجات، نئی پی آر سی، اولڈ پنشن اسکیم اور ہیلتھ کارڈز دینے کے وعدے کیے تھے لیکن ان پر عمل نہیں ہوا۔ بی جے پی نے یکم ستمبر سے شروع ہونے والی سرکاری ملازمین اور اساتذہ کی تحریک کو مکمل حمایت دینے کا اعلان کیا۔

کھاد بحران پر کشن ریڈی نے تلنگانہ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مرکز کسانوں کو یوریا کی بوری 266 روپے میں فراہم کر رہا ہے جس کی اصل قیمت 2650 روپے ہے، لیکن ریاست میں کسانوں کو یہ بوری 400 روپے میں خریدنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت مصنوعی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کو فروغ دے رہی ہے حالانکہ 2.04 لاکھ ٹن یوریا اسٹاک میں موجود ہے۔

کشن ریڈی نے مزید کہا کہ بی جے پی حیدرآباد کے عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ "ہم جیل جانے کے لیے بھی تیار ہیں لیکن عوامی سہولتوں کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔”

یونین وزیر جی۔کشن ریڈی کا تلنگانہ حکومت پر شدید حملہ، کھاد قلت اور حیدرآباد مسائل پر الزامات

پولیس کمشنر نے پی ایس اوز (Personal

یونین وزیر جی۔کشن ریڈی کا تلنگانہ حکومت پر شدید حملہ، کھاد قلت اور حیدرآباد مسائل پر الزامات

23 اگست 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے