ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

خادم قوم و ملت مولانا غیاث احمد رشادی کی اعلی خدمات پر تہنیت

محبوب نگر یکم اگست (پٹریاٹک ویوز) حافظ ابرار مصباحی کی اطلاع کے بموجب خادم قوم و ملت مفسر قرآن نوجوان دلوں کی دھڑکن واعظ باکمال سلطان القلم حضرت مولانا غیاث احمد صاحب رشادی مدظلہ العالی صدر صفا بیت المال حیدرآباد انڈیا کی دینی و ملی سماجی خدمات پر شہر محبوب نگر کے مشہور و معروف عالم دین حضرت مولانا مفتی عبداللہ حامد صاحب رشادی و قاسمی مدظلہ ناظم جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات ٹرسٹ اور ریاست تلنگانہ کے معروف نعت خواں سماجی کارکن حافظ و قاری مولوی محمد ادریس صاحب مصباحی منتظم مکاتب تعلیم القرآن تلنگانہ نے حضرت والا کی خدمت میں ملک کے معروف خطاط جناب گل ایوبی کا ڈیزائن کیا ہوا دیدہ زیب طغرہ پیش کیا۔اس موقع پر حضرت مولانا محترم المقام جناب غیاث احمد صاحب رشادی مدظلہ العالی نے قاری ادریس صاحب مصباحی کو اپنی تصانیف کا بیش بہا قیمتی تحفہ پیش کیا اور دعاوں سے نوازا۔

خادم قوم و ملت مولانا غیاث احمد رشادی کی اعلی خدمات پر تہنیت

گورنمنٹ ڈگری حسینی علم میں یک روزہ

خادم قوم و ملت مولانا غیاث احمد رشادی کی اعلی خدمات پر تہنیت

نئی نسل کی تربیت وقت کی سب

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے