گنیش چتورتھی کے موقع پر وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی جوبلی ہلز میں خصوصی پوجا
گنیش چتورتھی کے پُرمسرت موقع پر وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے اپنے جوبلی ہلز کے رہائش گاہ پر نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ گنپتی پوجا میں شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ ان کے اہلِ خانہ بھی موجود تھے جنہوں نے روایتی انداز میں پوجا پاٹ انجام دیا۔
وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ گنیش چتورتھی امن، بھائی چارے اور اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار ریاست تلنگانہ میں خوشحالی، ترقی اور ہر گھر میں مسرت و شادمانی لے کر آئے۔ وزیراعلیٰ نے ریاستی عوام کو گنیش چتورتھی کی مبارکباد پیش کی اور اپیل کی کہ تمام لوگ محبت و یگانگت کے ساتھ یہ تہوار منائیں۔
اس موقع پر خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ ساتھ قریبی رشتہ دار اور مدعوین نے بھی پوجا میں حصہ لیا۔ وزیراعلیٰ اور ان کی اہلیہ نے روایتی نذرانے پیش کرتے ہوئے بھگوان گنپتی سے خصوصی دعائیں کیں۔




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































