گریٹر ورنگل کے 54 ڈویژن اور 9 ڈویژن میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد۔
ورنگل مغرب رکن اسمبلی نائنی راجیندر ریڈی نےکیا افتتاح۔
ورنگل۔/16 ڈسمبر (نامہ نگار) ورنگل مغربی اسمبلی حلقہ کے رکنِ اسمبلی نائینی راجندر ریڈی نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں کے مقابلے میں کانگریس عوامی حکومت کے دور میں تیز رفتار ترقیاتی کام انجام دیے جا رہے ہیں اور ہر کالونی کی ترقی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔منگل کے روز گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن میئر گنڈو سدھارانی کے ہمراہ انہوں نے 54ویں ڈویژن کے سری نگر کالونی میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے پانی کی نئی پائپ لائن کے کام اور 9ویں ڈویژن کی کاکاتیا کالونی میں 47 لاکھ روپے سے سائیڈ ڈرین اور سی سی روڈ تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ایم ایل اے نائینی راجندر ریڈی نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران جن وعدوں کو انہوں نے کیا تھا، خصوصاً 54ویں ڈویژن کو اپنانے اور اسے ترقی دینے کے وعدے، اُنہیں مرحلہ وار عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ پینے کا پانی کی سپلائی کے لیے خصوصی فنڈ مختص کر کے کاموں کا آغاز ہونا خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے اور جو کام گزشتہ دس برسوں سے رکے ہوئے تھے، وہ پچھلے دو برسوں میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔ عوام حکومت سے تعاون کریں تو آنے والے دنوں میں تمام کام سو فیصد مکمل ہوں گے۔نائینی راجندر ریڈی نے کہا کہ شہریوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پارکوں اور عوامی اراضی کو محفوظ رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو برسوں میں ناجائز قبضوں میں نمایاں کمی آئی ہے اور اگر کوئی شخص ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، خواہ وہ کتنا ہی اثر و رسوخ رکھتا ہو۔اس موقع پر متعلقہ ڈویژن کے کارپورٹر گُنٹی رجیتا سرینواس، چیکاٹی شاردا آنند، ڈویژن صدور نلا ستیہ نارائنا، ایم ڈی جعفر سمیت مختلف کالونیوں کے عوام اور کمیٹی ارکان موجود تھے




English 





































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































