گریٹر ورنگل میں 21ویں ڈویژن میں 45 لاکھ کی لاگت سے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد۔
ورنگل۔/20ڈسمبر (نامہ نگار) گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن حدود میں21ویں ڈویژن تلک روڈ علاقے میں بلدیہ عام فنڈ سے 45 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے سی سی روڈ اور ڈرین کاموں کا سنگِ بنیاد ریاستی وزیر محترمہ کونڈا سریکھا نے انجام دیا۔اس موقع پر وزیر کونڈا سریکھا کے ہمراہ مقامی کارپوریٹر محمد فرقان موجود تھے۔وزیر موصوفہ نے ناریل پھوڑ کر تعمیراتی کاموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کونڈا سریکھا نے کہا کہ حکومت عوامی سہولتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ شہری علاقوں میں عوام کو معیاری سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔ تقریب میں سابق کارپوریٹرس، کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین، کارکنان، بلدی عہدیداران، عوامی نمائندے، محلہ معززین اور مقامی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































