ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ومنتخب سرپنچ کویلی سید لئیق احمد کو سابق ریاستی وزیر چندرا شیکھر نے تہنیت پیش کی

ظہیرآباد۔21۔دسمبر(راست بذریعہ وہاٹس ایپ)کوہیر منڈل کے موضع کویلی گرام پنچایت سے حالیہ سرپنچ انتخابات میں کانگریس پارٹی تائیدی نومنتخب سرپنچ سید لئیق احمد نے آج موضع کویلی سے کانگریس پارٹی قائدین و نومنتخب نائب سرپنچ وارڈ اراکین اور مقامی عوام کے ہمراہ وفد کی شکل میں موضع کویلی سے شہر ظہیرآباد کا دورہ کرتے ہوئے ظہیرآباد میں واقع سابق ریاستی وزیر و کانگریس پارٹی انچارج حلقہ اسمبلی ظہیرآباد ڈاکٹر اے چندرا شیکھر کے کیمپ دفتر پہنچکر ان سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اے چندرا شیکھر نے نومنتخب سرپنچ کویلی سید لئیق احمد کو شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور سرپنچ منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی۔اس موقع پر سابق سرپنچس کویلی جگدیش ریڈی موگلیا کانگریس قائدین کویلی کرشنا سابق ڈپٹی سرپنچ نرسملو وارڈ اراکین خلیق پٹیل فیض عباسی راجو سریندر موگلیا کے علاوہ سید عمران محمد روف سمیت دیگر بھی موجود تھے

ومنتخب سرپنچ کویلی سید لئیق احمد کو سابق ریاستی وزیر چندرا شیکھر نے تہنیت پیش کی

حضرت سیدنا ابو بکر صدیقؓ کی شان

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے