بیدر25 ڈسمبر(نامہ نگار) آج بنگلور میں ایس سی /ایس ٹی کرناٹک اسٹیٹ کمیشن کے کمشنر ڈاکٹر مورتی ایل سے مل کر بیدر ضلع کے دلت سماج اور ان کی موجود ہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم ایل سی جناب اروندکمارارلی نے کہاکہ ضلع بیدر کے دلت سب سے زیادہ استحقاق رکھتے ہیں۔ان کی اقتصادی اور تعلیمی صورتحال نہایت ہی دگرگوں ہے۔ اس تعلق سے حکومت جو اقدامات کررہی ہے اس کافائدہ بیدر ضلع کی ایس سی /ایس ٹی کمیونٹی کو پہنچے اس کے لئے کمشنر صاحب سے خصوصی گزارش کی جاتی ہے۔ ڈاکٹر مورتی ایل، کمشنر ایس سی / ایس ٹی کرناٹک اسٹیٹ کمیشن نے تیقن دیاکہ وہ بیدر ضلع کے ایس سی /ایس ٹی طبقہ سے متعلق مزید توجہ سے کام کریں گے۔۔۔
Post Views: 10