اتوار 22 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

سابق وزیر کے فرزندوں کی مدگی سرپنچ سے ملاقات

سابق وزیر کے فرزندوں کی مدگی سرپنچ سے ملاقات

ظہیرآباد، 27 ڈسمبر (پیٹریاٹک ویوز): سابق وزیرِ پنچایت راج و صحت مرحوم سری کرنم رام چندر راؤ کے فرزند پرساد سوامی اور سومیشکر راؤ نے اتوار کے روز ماڑگی کے سرپنچ ارشد زماں پٹیل سے ان کی رہائش گاہ برنداون کالونی، ظہیرآباد میں خیرسگالی ملاقات کی۔

اس موقع پر مقامی ترقیاتی امور، عوامی فلاح و بہبود اور گراس روٹ سطح پر نظم و نسق کو مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی احترام اور سماجی خدمت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر سنگاریڈی کے پبلک پراسیکیوٹر اننت راؤ کلکرنی بھی موجود تھے، جبکہ دیگر دوست و احباب نے بھی شرکت کی۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں عوامی نمائندوں کے درمیان اتحاد اور تعاون کو اجاگر کیا گیا۔

سابق وزیر کے فرزندوں کی مدگی سرپنچ سے ملاقات

فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں

سابق وزیر کے فرزندوں کی مدگی سرپنچ سے ملاقات

خواجہ اجمیری رح کے 814ویں عرس کی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے