پٹاخوں کی دکانیں رہائشی علاقوں میں نہ لگائی جائیں، حکام کو اقدامات کرنے چاہئیں – پونم پربھاکر، انچارج وزیر، حیدرآباد
ریاست کے عوام کو دیوالی کی مبارکباد
حیدرآباد 30اکٹوبر (پٹریاٹک ویوز)دیوالی ایک عظیم تہوار ہے، جس کے دوران آتشبازی کے سبب آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں، اس سے بچنے کے لئے پٹاخے چلاتے وقت احتیاط برتنی چاہئے۔

ریاست بھر اور جڑواں شہروں میں پٹاخوں کی دکانیں گلی محلوں میں لگانے سے حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
حیدرآباد کے علاقے عابڈس اور یقت پورہ کے چاند نگر میں پہلے ہی پٹاخوں کی دکانوں کے باعث دو آگ لگنے کے واقعات ہو چکے ہیں، تاہم خوش قسمتی سے بڑے حادثات نہیں ہوئے۔ حیدرآباد ضلع کے حکام کو ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ پٹاخوں کی دکانیں میدانوں میں لگانے کا انتظام کریں تاکہ کسی بھی طرح کے آگ لگنے کے واقعات سے بچا جا سکے۔
فوری طور پر رہائشی علاقوں اور کاروباری مقامات میں پٹاخوں کی دکانیں قائم کرنے والوں کے خلاف مناسب کارروائی کی جانی چاہئے۔حیدرآباد میں متبادل کے طور پر خالی جگہیں، کھیل کے میدان اور اسکولوں کے احاطے میں پٹاخوں کی دکانیں لگائی جا سکتی ہیں۔
اگر کسی بھی رہائشی علاقے کے بیچ پٹاخوں کی دکانیں لگتی نظر آئیں تو اس علاقے کے متعلقہ افسر کو جواب دہ ہونا چاہئے۔حادثات سے بچنے کے لئے ہر شخص کو سماجی ذمہ داری کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔اگر کسی رہائشی علاقے میں پٹاخے فروخت ہو رہے ہوں تو متعلقہ افسر کو رپورٹ کریں۔




English 

































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































