ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

حضرت سید شاہ حسینی پیراں صاحب کو تہنیت

بیدر13/ (نامہ نگار ) مولانا یسین اشرفی بانی و ناظم مدرسہ عربیہ معینیہ زبیر کالونی گلبرگہ نے حضرت علامہ مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ کامل جامعہ نظامیہ و ریسرچ اسکالر مانو کو مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ سمینار کے کامیاب انعقاد کی مسرت میں تہنیت پیش کی ۔ واضح رہے کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں 8 اور 9 دسمبر کو نیشنل سیمنار بعنوان "دکن کی خانقاہیں اور ان کی علمی و سماجی خدمات” نہایت عظیم الشان پیمانے پر کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔ یہ سیمنار شعبہ عربی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے صدر فضیلت مآب پروفیسر حضرت سید علیم اشرف جائسی صاحب قبلہ اور قرآن فاؤنڈیشن حیدرآباد کے اشتراک سے منعقد کیا گیا تھا ۔اس سیمنار میں خانوادے گلسرم و کرکندہ شریف کی علمی ادبی و تحقیقی شخصیت عزت مآب حضرت سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ نے نہ صرف مقالہ پیش کرکے خانوادے کی نمائندگی کی بلکہ اس سیمنار کی مینیجنگ کمیٹی کا حصہ رہے اور اس سیمنار کو کامیاب بنانے میں آپ نے بھی بڑا اہم کردار ادا کیا ۔اسی طرح حضرت نور المشائخ کے فرزند اکبر حضرت سید شاہ سمیع اللہ حسینی صاحب اکاؤنٹ سیکشن مانو بھی اس سیمنار کی مینیجنگ کمیٹی کا حصہ رہے اور آپ نے بھی نہایت اہم کردار ادا کیا ۔ شہر گلبرگہ سے شریک تمام مقالہ نگاران نے بھی حضرت نور المشائخ کے فرزندان کو مبارکباد پیش کی ۔۔ مولانا یسین اشرفی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فضیلت مآب نور المشائخ حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ برادر سجادہ نشین بارگاہ گلسرم و کرکندہ شریف نے اپنے تمام شہزادگان کو زیور تعلیم سے آراستہ فرمایا بہترین تربیت فرمائی جس کی وجہ سے علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے مختلف شہروں میں نور المشائخ کے تمام فرزندان بڑی خوشی اسلوبی سے دینی علمی وسماجی خدمات انجام دینے میں ہمہ تن مصروف ہیں اور خانوادے کے بزرگوں کے فیض کو عام‌کررہے ہیں۔ مولانا یسین اشرفی صاحب نے اپنی جانب سے حضرت نور المشائخ قبلہ کی سرپرستی میں آپ ہی کے مکان پر ،حضرت سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ کی گلپوشی و شال پوشی کی اور پر خلوص مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر حضرت علامہ مولانا سید شاہ مجتبی حسینی صاحب قبلہ ،حضرت سید شاہ ندیم اللہ حسینی صاحب آرکیٹیکٹ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔۔

حضرت سید شاہ حسینی پیراں صاحب کو تہنیت

ظفر محی الدین کے اعزاز میں شاہین

حضرت سید شاہ حسینی پیراں صاحب کو تہنیت

باغ لنگم پلی اقلیتی گروکل اسکول میں

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے