منگل 11 صفر 1447هـ
#حیدرآباد

حیدرآباد: ERA ہاسپٹل جہانگیر آباد بنڈلہ گوڑہ کا افتتاح

حیدرآباد، 25 نومبر:پٹریاٹک ویوز : ERA ہاسپٹل جہانگیر آباد بنڈلہ گوڑہ کا افتتاح آج ایک پروقار تقریب میں کیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں ممتاز علماء کرام اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، جن میں حضرت امیر ملت اسلامیہ مولانا محمد حسام الدین سانی عاقل جعفر پاشا صاحب، حضرت مولانا شاہ جمال الرحمن صاحب، حضرت مولانا انصار صاحب (شیخ الحدیث مدرسہ دارالعلوم حیدرآباد)، حضرت مولانا ومیض احمد ندوی (استاد مدرسہ دارالعلوم حیدرآباد)، اور حضرت مولانا تجمل حسین صاحب (قاضی جامع مسجد حسینی) شامل تھے۔

اس موقع پر ERA ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جناب نظام الدین صاحب نے بھی شرکت کی اور ہاسپٹل کی خدمات اور اس کے قیام کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر رضی الدین، مفتی عبدالمعیز شمسی، محمد معیز الدین، مولانا م. ا. احمد فلاحی، محمد ساجد، سید احمد محی الدین، ایم ڈی احمد حسامی، شاہد عدیلی، شاہرکھ کنگ، بلال عبدالجبار، محمد عزیز الدین، ٹی آر ایس سید رضی الدین حسین اور دیگر افراد موجود تھے۔

ڈاکٹر نظام الدین نے کہا کہ یہ ہاسپٹل علاقے کے عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتیں فراہم کرے گا اور ان کے صحت کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

افتتاحی تقریب میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ERA ہاسپٹل کے اس نئے قدم کی تعریف کی، جس سے علاقے کی صحت کے نظام میں بہتری کی توقع ہے۔

حیدرآباد: ERA ہاسپٹل جہانگیر آباد بنڈلہ گوڑہ کا افتتاح

تلنگانہ حکومت نے اڈانی فاؤنڈیشن کی 100

حیدرآباد: ERA ہاسپٹل جہانگیر آباد بنڈلہ گوڑہ کا افتتاح

سی پی راما گنڈم کا کوتھا پلی

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے