ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

نرمل پولیس کی جانب سے ’ایکتا رن‘ کا انعقاد — قومی اتحاد دن کی شاندار تقاریب

نرمل، 31 اکتوبر (ایم۔اے۔وحید): سرادر ولبھ بھائی پٹیل کی یومِ پیدائش کے موقع پر قومی اتحاد دن (ایکتا دیوس) کے موقع پر نرمل ضلع پولیس کی جانب سے قومی یکجہتی، اتحاد اور بھائی چارہ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک شاندار 2K ’’ایکتا رن‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔
ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈاکٹر جی. جانکی شرمیلا، آئی پی ایس نے نرمل رورل پولیس اسٹیشن سے دوڑ کا آغاز کیا، جو بعد میں ضلع پولیس ہیڈکوارٹر پر اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر پولیس عملہ، طلبہ، نوجوانوں اور کھیلوں کے شوقین افراد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی ڈاکٹر جانکی شرمیلا نے کہا کہ ہر شہری کو سرادر ولبھ بھائی پٹیل کے پیش کردہ اتحاد اور سالمیت کے نظریات پر عمل پیرا رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سرادر پٹیل کی قربانیاں اور خدمات ہی ایک متحدہ ہندوستان کی بنیاد ہیں، اور حقیقی قومی یکجہتی انہی کے نقشِ قدم پر چل کر حاصل کی جا سکتی ہے۔
پولیس عہدیداران نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد عوام میں قومی ہم آہنگی، باہمی احترام اور اجتماعی روح کو فروغ دینا ہے۔
اس موقع پر اے ایس پی راجیش مینا، آئی پی ایس کے علاوہ انسپکٹران، آر آئیز، سب انسپکٹران، آر ایس آئیز، کانسٹیبلز، خواتین پولیس اہلکار، مقامی نوجوان اور طلبہ کی بڑی تعداد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

نرمل پولیس کی جانب سے ’ایکتا رن‘ کا انعقاد — قومی اتحاد دن کی شاندار تقاریب

نرمل اُتسو کے کامیاب انعقاد کے لیے

نرمل پولیس کی جانب سے ’ایکتا رن‘ کا انعقاد — قومی اتحاد دن کی شاندار تقاریب

1 نومبر 2025

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے