کانگریس حکومت کی پہلی سالگرہ کے جشن کا اعلان: ریاست بھر میں نو روزہ تقاریب کا انعقاد

حیدرآباد، 1 دسمبر 2024:(پٹریاٹک ویوز) کانگریس حکومت کے اقتدار کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر ریاست بھر میں 1 دسمبر 2024 سے 9 دسمبر 2024 تک نو روزہ جشن منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عوام کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کانگریس حکومت نے اپنے ایک سالہ دور اقتدار میں بے شمار ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا، اور حیدرآباد ضلع انچارج وزیر پونم پربھاکر کی ہدایت پر حیدرآباد ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں کے لئے مقرر کردہ کوآرڈینیٹرز، جن میں .ڈاکٹر ریاض چیرمین تلنگانہ لائبریری، بال راجو صاحب، بھاسکر صاحب، ورلکشمی صاحبہ، اور ضلعی صدر سمیر صاحب شامل ہیں، نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس کانفرنس میں حلقہ انچارج، کانگریس کے امیدوار ایم ایل ایز، اور سینئر کانگریسی رہنماوں کے ساتھ ساتھ کانگریس کے امیدوار کارپوریٹرز نے بھی شرکت کی۔
ریاست بھر میں یہ نو روزہ جشن عوامی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا، جس میں عوامی فلاحی منصوبوں اور حکومت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔