ڈاکٹر آمنہ اختر کو اردو اکیڈیمی کا بیسٹ ٹیچر ایوارڈ
حیدرآباد (پریس ریلیز) – گورنمنٹ ٹیچر اپر پرائمری صوبیداری اسکول، ہنمکنڈہ کی ممتاز معلمہ ڈاکٹر آمنہ اختر کو تلنگانہ اردو اکیڈیمی کی جانب سے "بیسٹ ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ ایک پروقار تقریب میں ریاستی وزیر اقلیتی بہبود جناب اڈلوری لکشمن کمار نے پیش کیا۔ اس موقع پر سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب شفیع اللہ اور صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر آمنہ اختر نے نہ صرف اردو زبان کی ترقی و ترویج میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں بلکہ طلبہ کی اخلاقی و تعلیمی رہنمائی میں بھی مثالی کردار ادا کیا ہے۔ اُن کی تعلیمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا




English 




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































