کاماریڈی میں بارش متاثرین میں راشن کٹس کی تقسیم
کاماریڈی، 6ستمبر (پیٹریاٹک ویوز نیوز):
کاماریڈی کے مختلف علاقوں میں بارش سے متاثرہ تقریباً 150 خاندانوں میں کل ہند مجلس تحفظ اہل سنت والجماعت ٹرسٹ اور الکوثر بیت المال، حیدرآباد کی جانب سے راشن کٹس تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر صدر الکوثر بیت المال، قاضی مولانا معزالدین حسامی نے بتایا کہ یہ امدادی اشیاء بلا تفریق مذہب و ملت تقسیم کی گئیں تاکہ ہر ضرورت مند تک بروقت سہولت پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہی اصل خدمت ہے اور ادارہ آئندہ بھی ضرورت مندوں کی خدمت کے لیے کوشاں رہے گا۔
اس موقع پر محمد پاشاہ خان نائب صدر محمد مولوی جاویدحسین حسامی معتمد سید مجیب الرحمن نائب معتمد محمد زبیر خان خازن حافظ محمد عبدالکریم حافظ محمد اعجازخان شیخ امام حافظ شیخ عبدالقدوس اور اراکین حافظ اسمعیل محمد عابدخان شیخ عقیل پٹیل حافظ حاجی کنوینر محمد محسن بھی موجود تھے




English 


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































