ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ورلڈ آرچری یوتھ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرنے والی تلنگانہ کی بیٹی چکتہ کو ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرمارکا کی مبارکباد

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع پڑپلی، ایلیگیڈو منڈل کے سلطان پور گاؤں سے تعلق رکھنے والی چکتہ تانی پرتی نے کینیڈا کے شہر ونی پگ میں منعقدہ ورلڈ آرچری یوتھ چیمپئن شپ میں انڈر۔21 خواتین کے زمرے میں گولڈ میڈل جیت کر ملک و ریاست کا نام روشن کیا۔

تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا نے چکتہ کو اس تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف تلنگانہ ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ چکتہ نے عالمی سطح کے اس معزز مقابلے میں پہلی بھارتی خاتون کھلاڑی کے طور پر یہ اعزاز حاصل کیا۔

ڈپٹی سی ایم نے 20 سالہ اس آرچر کی شاندار کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے دوران شاندار فارم کی ستائش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چکتہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر مزید شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ریاست اور ملک کا وقار بلند کرے گی۔

بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ عالمی اسٹیج پر ترنگا لہر اکر چکتہ نے نہ صرف ملک کا نام بلند کیا بلکہ ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک مثال اور تحریک بن گئی ہے۔

ورلڈ آرچری یوتھ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرنے والی تلنگانہ کی بیٹی چکتہ کو ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرمارکا کی مبارکباد

موسمی بیماریوں کو پھیلنے کے روکنے کے

ورلڈ آرچری یوتھ چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کرنے والی تلنگانہ کی بیٹی چکتہ کو ڈپٹی سی ایم بھٹی وکرمارکا کی مبارکباد

آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ میں دنیا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے