ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے ڈی ای او کا انتباہ

نرمل، 30 ڈسمبر (ایم۔اے۔وحید،اسٹاف رپورٹر):
ضلع مہتمم تعلیمات (ڈی ای او) نے واضح طور پر کہا ہے کہ ریاستی محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ حکام کی جانب سے جاری کردہ احکامات اور تعلیمی کیلنڈر کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی ای او نے بتایا کہ تعلیمی سال کے آغاز میں ضلع کے تمام سرکاری اور خانگی اسکولوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ریاستی محکمۂ تعلیم کی جانب سے طے کردہ تعلیمی کیلنڈر اور وقت کے نظام الاوقات کے مطابق ہی اپنے تعلیمی ادارے چلائیں۔ تاہم حکام کے علم میں آیا ہے کہ بعض خانگی اسکول اعلیٰ حکام کے احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانی طور پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر ضلع کے تمام سرکاری و خانگی اسکولوں کو ہدایت دی کہ وہ محکمۂ تعلیمات کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ نظام الاوقات اور تعلیمی کیلنڈر کی سختی سے پابندی کریں۔

ڈی ای او نے خبردار کیا کہ اگر کسی اسکول نے ضلع یا ریاستی سطح کے اعلیٰ حکام کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں متعلقہ اسکول کی منظور شدہ حیثیت(ریکاگنیشن) منسوخ کرنا بھی شامل ہے۔

سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کرنے ڈی ای او کا انتباہ

سدا سواپیٹ میں جماعت اسلامی ہند کا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے