ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

ورنگل میں سائنک اسکول کے قیام کا مطالبہ، محمد رحمت اللہ نے ضلع کلکٹر کو پیش کی یادداشت۔

ورنگل۔/13 ڈسمبر (نامہ نگار) ورنگل کانگریس کے نوجوان اور تعلیم یافتہ رہنما محمد رحمت اللہ نے ہنمکنڈہ ضلع کلکٹر سنیہا شبریش سے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے ورنگل میں فوری طور پر سائنک اسکول کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی۔اس موقع پر محمد رحمت اللہ نے کہا کہ تلنگانہ ریاست قائم ہوئے گیارہ سال مکمل ہوچکے ہیں، لیکن آج تک ریاست میں ایک بھی سائنک اسکول قائم نہیں کیا گیا۔ اس وجہ سے دفاعی تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند تلنگانہ کے طلبہ کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آندھرا پردیش میں موجود سائنک اسکولوں میں تلنگانہ کے طلبہ کے لیے سابقہ "لوکل کوٹہ” ختم کر دیا گیا ہے، جس سے ہمارے ریاستی طلبہ کے مواقع مزید محدود ہوگئے ہیں۔ ایسے حالات میں تلنگانہ کے وسطی علاقے ورنگل میں سائنک اسکول کی اشد ضرورت ہے۔محمد رحمت اللہ نے کہا کہ 2017 میں وزارتِ دفاع نے تلنگانہ میں سائنک اسکول کے قیام کے لیے اصولی منظوری دی تھی، مگر اُس وقت کی ریاستی حکومت (بی آر ایس) کی عدم دلچسپی کے باعث یہ منصوبہ آگے نہیں بڑھ سکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ورنگل میں سائنک اسکول قائم کیا جائے تو طلبہ کو اعلیٰ معیار کی تعلیم، نظم و ضبط اور قیادت کی صلاحیتوں کی تربیت حاصل ہوگی، ساتھ ہی دفاعی افواج میں شمولیت کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ سائنک اسکول کے قیام سے تلنگانہ کے نوجوانوں کو اپنے ہی علاقے میں دفاعی تعلیم کے شاندار مواقع فراہم ہوں گے۔محمد رحمت اللہ نے ضلع کلکٹر سنیہا شبریش سے اپیل کی کہ وہ ورنگل میں سائنک اسکول کے فوری قیام کے لیے عوامی مفاد میں حکومت سے مثبت سفارش کریں۔

ورنگل میں سائنک اسکول کے قیام کا مطالبہ، محمد رحمت اللہ نے ضلع کلکٹر کو پیش کی یادداشت۔

گرام پنچایت انتخابات کو شفاف انداز میں

ورنگل میں سائنک اسکول کے قیام کا مطالبہ، محمد رحمت اللہ نے ضلع کلکٹر کو پیش کی یادداشت۔

میرؔبیدری کی نئی کتاب ”دکنی۔ دوم“ عنقریب

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے