"دکنی ونگ – اِنڈین سوشیل کلب عمان کے زیرِ اِہتمام "جشنِ دکن” کا اِنعقاد، سفیرِ ہند نے کی شرکت”

عمان : پٹریاٹک ویوز حیدرآبادی دنیا کے جس کونے میں رہتے اور بستے ہیں، وہاں اپنی زبان اور کلچر سے کسی نہ کسی طرح اپنے آپ کو جوڑے رکھتے ہیں۔ اس سلسلے کے تحت دکنی ونگ، اِنڈین سوشیل کلب کی جانب سے عُمان کے شہر مسقط میں ایک یادگار شام "جشنِ دکن” کے نام سے منائی گئی۔ CBFS ہال میں منعدہ اس ایونٹ میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے عزت مآب جی وی سرینواس، سفیر ہند برائے سلطنت عمان نے شرکت کی، جبکہ دیگر اہم مہمانوں میں جناب بابو راجندرن چیرمین اِںڈین سوشیل کلب عمان، اور وائس چیرمین ISC سُہیل خان موجود تھے۔ ہر سال پابندی سے دکنی ونگ کی جانب سے مسقط میں اس ایونٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال منعقدہ ایونٹ میں تقریبا 700 شُرکاء نے شرکت کی۔ حیدرآباد سے مسقط تشریف لائے مہمان غزل گلوکار اُستاد نظام علی خان نے اس محفل میں اپنے فن کا جادو بِکھیرا، جبکہ فیضان علی خان اور فرید علی خان نے اپنی آواز سے سب کو محظوظ کیا۔ اِن گلوکاروں کا طبلہ اور ہارمونیم پر سکندر خان اور محمد رفیع نے اپنے مخصوص انداز میں ساتھ دیا۔ اِبتدا میں ڈاکٹر واصف کنوینر دکنی ونگ نے مہمانوں اور شُرکاء کا خیرمقدم کیا، جبکہ جناب محمد رفیع اور حیدرآبادی عُمانی جناب ظہیر الدین نے بھی اپنے مخصوص انداز میں شُرکاء کی داد حاصل کی۔ جناب عبدالصمد نے محفل کی نظامت کی جبکہ جنابِ سعید نے ہدیہ ء تشکر پیش کیا۔ جناب منصور صابری کوکنوینر دکنی ونگ نے اِنتظامات کی نگرانی کی جبکہ دکنی ونگ کے اراکین حبیب سالِم، عظیم الدین احمد، شہباز علی، محسن علی، احمد مسیح الدین، سید فصیح الدین، محمد عاطف، عبدالعزیز اور سمیع الدین نے انتظامات میں اپنا بھرپور تعاون پیش کیا۔ "silver structures company” اِس ایونٹ کی اہم اسپانسر تھی۔ اس موقع پر دکنی ونگ کے ممبرس کو اُن کی کمیونٹی سرویس کے لئے اِنڈین ایمبسڈر کے ہاتھوں یادگار مومنٹوز بھی پیش کئے گئے اور اسپانسرس کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔ اُستاد نِظام علی خان نے معروف شعراء شاذ تمکِنت اور امجد حیدرآبادی کا کلام سُناکر زبردست داد وصول کی، مہمان فنکاروں کو تہنیت پیش کرتےہوئے، اُن کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔ اس ایونٹ میں دکنی ونگ اِنڈین سوشیل کلب سے جُڑے کئی اراکین بشمول جناب احمد امجد علی و دیگر نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔