اتوار 22 رجب 1447هـ
#تلنگانہ

دارالقضاء اسلامک کاؤنسلنگ سنٹر – مسلمانوں کے گھریلو تنازعات کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں

حیدرآباد (نامہ نگار) – امارتِ ملتِ اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے زیرِ اہتمام دارالقضاء اسلامک کاؤنسلنگ سنٹر کئی برسوں سے مسلمانوں کے گھریلو اور باہمی مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں حل کرنے کی خدمات انجام دے رہا ہے۔

اس ادارے کے بانی مولانا حمید الدین حسامی عاقلؒ (سابق امیر ملت اسلامیہ) تھے، جنہوں نے مسلمانوں کے خاندانی مسائل کو شرعی دائرے میں حل کرنے کے لئے اس مرکز کی بنیاد ڈالی۔ آج بھی یہ ادارہ ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کر رہا ہے۔

فی الحال اس سنٹر کی سرپرستی حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ صاحب (امیرِ ملتِ اسلامیہ و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ) فرما رہے ہیں۔

دارالقضاء میں ایسے گھریلو اور عائلی مسائل پر رہنمائی کی جاتی ہے جن میں:

  • میاں بیوی کے جھگڑے،
  • شوہر کی طرف سے بیوی کو خرچ نہ دینا،
  • بیوی کے ساتھ گالی گلوچ یا مارپیٹ کرنا،
  • بیوی کے حقوق ادا نہ کرنا،
  • بیوی کو چھوڑ کر غائب یا لاپتہ ہو جانا،
  • طلاق دے کر انکار کرنا،
  • بیوی کا شوہر کی نافرمانی کرنا،
  • شوہر کے حقوق ادا نہ کرنا

جیسے مسائل شامل ہیں۔

ذمہ داروں کے مطابق ان تمام مسائل کو قرآن و حدیث کی روشنی میں حل کیا جاتا ہے تاکہ خاندانوں میں سکون اور خوشگوار ماحول قائم ہو اور مسلم معاشرہ انتشار سے محفوظ رہے۔

دفتر کا پتہ: بیک سائیڈ گلزار فنکشن ہال، مکان مولانا عاقلؒ، پنجہ شاہ، حیدرآباد، تلنگانہ
اوقاتِ کار: دوپہر 12 بجے تا شام 5 بجے
رابطہ نمبر: 8897869307 (3 بجے تا 5 بجے کے درمیان)

دارالقضاء اسلامک کاؤنسلنگ سنٹر – مسلمانوں کے گھریلو تنازعات کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں

130ویں آئینی ترمیم بل: کشن ریڈی کی

دارالقضاء اسلامک کاؤنسلنگ سنٹر – مسلمانوں کے گھریلو تنازعات کا حل قرآن و حدیث کی روشنی میں

ڈاکٹر آمنہ اختر کو اردو اکیڈیمی کا

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے