ہفتہ 21 رجب 1447هـ
#حیدرآباد

جامعہ دارالعلوم المدینہ نوری نگر بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں پہلا تقریری مسابقہ

حیدرآباد 22 جنوری (پٹریاٹک ویوز) جامعہ دارالعلوم المدینہ، نوری نگر، بنڈلہ گوڑہ میں پہلا تقریری مسابقہ منعقد کیا گیا جس میں شعبہ عالمیت، حفظ اور ناظرہ کے 43 طلباء و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ مسابقے کے اختتام پر کامیاب طلباء و طالبات کو انعامات اور میڈلز سے نوازا گیا، جبکہ حصہ لینے والے دیگر طلباء کو بھی اعزازی انعامات دیے گئے۔

پروگرام میں مہمانِ خصوصی کے طور پر زیڈ نیوز ٹی وی چینل کے چیئرمین مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی، مولانا حافظ عبدالمجید اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ مولانا محمد ریاض احمد قادری حسامی نے اپنے خطاب میں طلباء اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عام طور پر تقریری مسابقے شعبہ عالمیت تک محدود رہتے ہیں، جہاں بڑی عمر کے طلباء حصہ لیتے ہیں۔ لیکن یہاں شعبہ ناظرہ قرآن، حفظ قرآن مجید، اور عالمیت کے طلباء و طالبات کی شرکت قابل تعریف ہے۔

انہوں نے والدین سے گزارش کی کہ وہ بچوں کے دینی تعلیم حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار اس طرح کریں کہ خود بھی دین کے علم میں اضافہ کریں، قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ پڑھنا سیکھیں اور نماز کا صحیح طریقہ اپنائیں۔

تمام مہمانوں نے ناظم ادارہ مولانا عرفات رحمانی اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کی اور ان کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سرپرستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔

یہ تقریب دینی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ایک کامیاب کوشش رہی۔

جامعہ دارالعلوم المدینہ نوری نگر بنڈلہ گوڑہ حیدرآباد میں پہلا تقریری مسابقہ

محمد ریاض احمد ایڈیٹر پٹریاٹک ویوز و

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے