ڈچ پلی میں کانسٹیبلز کے خاندانوں کا دھرنا،مسائل حل نہ کرنے پر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا: کے ٹی آر
ڈچ پلی۔ 24 اکٹوبر (پٹریاٹک ویوز ڈسک)ڈچ پلی میں 7ویں بٹالین کے سامنے کانسٹیبلز کے خاندان اپنے مسائل کے حل کے لیے احتجاجی دھرنا دے رہے ہیں، جس پر بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی آر نے موقع پر پہنچ کر ان سے ملاقات کی۔ کے ٹی آر نے دھرنے میں شامل کانسٹیبلز کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مسائل کو غور سے سنا اور فوری طور پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
کے ٹی آر نے بٹالین کے اعلیٰ پولیس حکام سے فون پر بات کی اور انہیں ہدایت دی کہ کانسٹیبلز کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبلز اور ان کے خاندان انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور ان کے جائز مطالبات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
کے ٹی آر نے مزید کہا کہ اگر یہ مسئلہ فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو بی آر ایس پارٹی کانسٹیبلز کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پارٹی ضرورت پڑنے پر مزید سخت احتجاجی اقدامات اٹھانے اور احتجاجی تحریک کا اعلان کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی۔
کانسٹیبلز کے خاندانوں نے کے ٹی آر کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے مسائل جلد حل ہوں گے۔




English 
































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































